• صفحہ اول>>دنیا

    اسرائیلی فوج  کا  غزہ پر  شدید حملہ کیا،  کم از کم 49 افراد  جاں بحق

    (CRI)2025-04-27

    مقامی وقت کے مطابق 26 اپریل کو، غزہ پٹی کی فلسطین ہیلتھ اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 49 افراد جاں بحق اور 108 زخمی ہو ئے ہیں ۔

    فلسطینی خبررساں ایجنسی کے مطابق، 26 تاریخ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس،اس کے شمالی علاقےغزہ شہر اور شاتی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ابھی تک اس حوالے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے 26 اپریل کو ایک بیان میں کہا کہ 18 مارچ سے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں کی بحالی کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 1800 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے ہیں اور گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 120 اہداف پر حملہ کیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان