مقامی وقت کے مطابق 26 اپریل کو جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں واقع شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکہ ہوا جس میں ایران کے وزیر داخلہ کے مطابق 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
متعدد ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 750 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
شہید رجائی بندرگاہ کا شمار ایران کے بڑے شپنگ اڈوں اور ایران میں سب سے اہم بندرگاہوں سے ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 26 تاریخ کی رات نو بجے بندر عباس میں لگی آگ دوسرے کنٹینرز میں پھیلی اور کئی کنٹینیرز پھٹ گئے ۔ رات گیارہ بجے تک کی اطلاعات کے مطابق بندرگاہ میں دھماکے سے لگنے والی آگ بجھائی نہیں جا سکی تھی ۔
دھماکے کے چند گھنٹے بعد ایرانی وزارت صحت نے بندر عباس میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اسی روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ۔