• صفحہ اول>>دنیا

    روس اور یوکرین معاہدے کے بہت قریب ہیں، ٹرمپ

    (CRI)2025-04-27

    مقامی وقت کے مطابق 25 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں مزید پیش رفت ہوئی ۔ ٹرمپ کے مطابق روس اور یوکرین ایک معاہدے کے "بہت قریب" ہیں اور اب دونوں فریقوں کو "جنگ کے خاتمے" کے لئے اعلی سطح پر ملاقات کرنی چاہئے۔ اسی روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹرمپ کے اس بیان کہ 'کریمیا روس کا ہونا چاہیے' کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے اور صرف یوکرین کے عوام یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون سے علاقے یوکرین کے ہیں۔ یوکرین قانونی طور پر کسی بھی عارضی طور پر مقبوضہ علاقے کو روس کا حصہ کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان