کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی 28 اپریل کی خبر کے مطابق شمالی کوریا کی مسلح افواج نے روس کے کرسک علاقے کی بازیابی کے لئے آپریشن میں حصہ لیا تھا جو کامیاب ہوا ۔ یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا نے جنگ میں حصہ لینے کے لیے روس میں اپنے فوجی بھیجنے کی تصدیق کی ہے ۔
اسی دن ، کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے 27 اپریل کو ورکرز پارٹی آف کوریا کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے ایک تحریری بیان کا حوالہ دیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ مملکت کے حکم کے مطابق ، شمالی کوریا کی مسلح افواج کے یونٹوں نے کرسک خطے کی بازیابی کے آپریشن میں حصہ لیا اور روسی علاقے کی بازیابی میں اہم کردار ادا کیا جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر بین الاقوامی قوانین اور شمالی کوریا - روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے کی روح کے عین مطابق ہے ۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زخارووا نے 26 اپریل کو کہا تھا کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے کرسک اوبلاست میں لڑائی میں حصہ لیا تھا اور کرسک علاقے کی بازیابی میں روسی فوج کی مدد کرتے ہوئے اہم کردار ادا کیا۔