• صفحہ اول>>دنیا

    صدارت کے پہلے  100 دنوں میں ٹرمپ کی مقبولیت کی درجہ بندی 80 سالوں میں کسی بھی امریکی صدر  کے مقابلے میں  سب سے کم ۔سروے

    (CRI)2025-04-28

     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے 100 دن مکمل ہورہے ہیں ۔ مقامی وقت کے مطابق 27 اپریل کو اے بی سی، واشنگٹن پوسٹ اور ایپسوس گروپ کی جانب سے کئے گئے ایک تازہ ترین مشترکہ سروے کے نتائج کے مطابق ٹرمپ کی 100 دن تک عوامی حمایت کی شرح 39 فیصد تھی، جو اس سال فروری کے مقابلے میں 6 فیصد پوائنٹس کم ہے اور گزشتہ 80 سالوں میں کسی بھی امریکی صدر کی 100 دن کی عوامی حمایت کی کم ترین شرح ہے۔

    سروے کے مطابق 72 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے قلیل مدت میں امریکہ میں اقتصادی کساد کا امکان ہے، 53 فیصد کا خیال ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے امریکہ میں معاشی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور 41 فیصد کا خیال ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ان کی ذاتی مالی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ سیاسی سطح پر بات کی جائے تو 65 فیصد کا ماننا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ وفاقی عدالت کے احکامات کی تعمیل سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے، 64 فیصد کا خیال تھا کہ ٹرمپ کا رویہ صدارتی اختیارات میں توسیع کے حوالے سے بہت جارحانہ ہے اور 62 فیصد کا ماننا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ قانون کی حکمرانی کا احترام نہیں کرتی۔

    یہ سروے 18 سے 22 اپریل 2025 کے درمیان 2464 امریکی بالغوں کے بے ترتیب نمونوں پر مشتمل تھا۔

    ویڈیوز

    زبان