چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 27 اپریل کو شینزو 19 اور شینزو 20 خلابازوں کے عملے کی حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ دونوں خلائی جہازوں کے عملے نے چینی خلائی اسٹیشن کی چابیاں ایک دوسرے کو سونپ دیں۔تاحال شینزو-19 کے خلاباز عملے نے تمام طے شدہ فرائض مکمل کر لیے ہیں اور وہ 29 اپریل کو شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز کے ذریعے ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر واپس آئے گا۔ مدار میں اپنے تقریباً 180 دنوں کے قیام کے دوران ، شینزو19 کے عملے نے کیبن سے باہر 3 سرگرمیاں اور 6 پے لوڈ انٹری اور ایگزٹ مشن انجام دیئے ، جس نے خلابازوں کے لئے کیبن سے باہر ایک سرگرمی کے دورانیے میں 9 گھنٹے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔