• صفحہ اول>>معاشرہ

    "لیبر ڈے " کی چھٹیوں میں یومیہ 2.15 ملین افراد کی سرحد پار آمد و رفت  متوقع

    (CRI)2025-04-28

    چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 28 اپریل کو پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال " لیبر ڈے" کی تعطیلات کے دوران ملک بھر کی پورٹس پر یومیہ اوسطاً 2.15 ملین افراد کی آمد و رفت متوقع ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

    بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں بھی مستحکم اضافہ متوقع ہے ۔ شنگھائی پوڈونگ، گوانگ چو بائی یون، بیجنگ کیپیٹل، ہانگ چو شیاؤ شان اور چھینگ دو تھیئن فو سمیت بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے یومیہ گزرنے والے مسافروں کی تعداد بالترتیب 1 لاکھ 1 ہزار ، 50 ہزار ، 45 ہزار ،19 ہزار اور 18 ہزار ہوگی۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ، مکاؤ اور مین لینڈ کے درمیان تعطیلات میں نقل و حرکت کے معمول بننے کے ساتھ ساتھ " لیبر ڈے " کے دوران گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں متعدد بڑی تقریبات کے انعقاد سے ہانگ کانگ اور مکاؤ سے ملحقہ لینڈ پورٹس پر بھی مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

    ویڈیوز

    زبان