15 مئی کو چین کی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے میکانزم کے حوالے سے کہا کہ چین ہمیشہ اقتصادی اور تجارتی خدشات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین-امریکہ جنیوا مذاکرات کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر فریقین نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اپنے اپنے متعلقہ خدشات پر بات چیت برقرار رکھنے کے لیے اقتصادی اور تجارتی مشاورت کا میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا جس سے متعلقہ معلومات چین مناسب وقت پر جاری کرے گا۔