عوامی جمہوریہ چین کے اینٹی ڈمپنگ قوانین کے تحت، گزشتہ سال 19 مئی کو چینی وزارت تجارت نے اعلان نمبر 18 جاری کیا، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امریکہ، یورپی یونین، چین کے علاقے تائیوان اور جاپان سے درآمد شدہ پالیفارمال ڈہائیڈ کوپولیمر پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات لاگو کی جائیں گی۔
وزارت تجارت نے یہ دیکھا کہ آیا ایسی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے اور کمی کی مقدار کیا ہے، اور یہ بھی کہ آیا یہ مصنوعات چائنیز مین لینڈ میں پالیفارمال ڈہائیڈ کوپولیمر کی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور نقصان کی شدت کیا ہے، اور کیا قیمتوں میں کمی اور نقصان کے درمیان کوئی تعلق ہے۔ تحقیقات کے نتائج اور اینٹی ڈمپنگ قوانین کے آرٹیکل 24 کے مطابق، 16 جنوری 2025 کو، وزارت تجارت نے ابتدائی فیصلے کا اعلان کیا، جس میں ابتدائی طور پر یہ طے کیا گیا کہ امریکہ، یورپی یونین،چی کے علاقے تائیوان اور جاپان سے درآمد شدہ پالیفارمال ڈہائیڈ کوپولیمر میں قیمتوں کی کمی موجود ہے، جس سے چائنیز مین لینڈ میں متعلقہ صنعت کو خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے، اور قیمتوں میں کمی اور اس نقصان کے درمیان تعلق موجود ہے۔