• صفحہ اول>>دنیا

    غزہ کی پٹی میں فائر بندی کے لئے  مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت  حاصل نہیں  ہو ئی ، قطری وزیراعظم

    (CRI)2025-05-21

    مقامی وقت کے مطابق 20 مئی کو قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے کہا کہ حماس سے وابستہ ایک مسلح دھڑے قاسم بریگیڈ نے 12 مئی کو ایک قیدی کو رہا کیا لیکن اسرائیل نے اس کے بعد غزہ کی پٹی پر مزید پرتشدد حملہ کیا اور اسرائیل کے اس غیر ذمہ دارانہ عمل نے امن کے کسی بھی ممکنہ موقع کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے نئے دور میں کوئی پیش رفت حاصل نہیں ہوئی ۔

    اسی روز یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندہ کایا کلاس نے یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال ایک آفت ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی بھاری اکثریت " یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے" پر نظر ثانی شروع کرنے کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں امداد کی فوری، بڑے پیمانے پر اور بلا روک ٹوک رسائی کی اجازت دینی چاہیے۔ 19 مئی کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 18 مارچ سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں کئی مقامات پر حملے کیے ہیں جن میں کم از کم 3340 افراد ہلاک اور 9357 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان