21 مئی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) 19 مئی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبے ہینان کے شہر لوئیانگ میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے، لانگمین کے غاروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور مصرف کو بہتر بنانے کے لیے مقامی طور پر اختیار کیے گئے اقدامات نیز ثقافتی اور سیاحتی شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ 2,345 غاروں اور طاقچوں ، بدھ مت کے 110,000 سے زائد پتھر کے مجسموں اور 2,800 سے زیادہ منقش تختیوں کے ساتھ، لانگمین کے یہ غار مختلف ادوار کی کہانیاں سناتے ہیں، یہاں پتھر پر نقاشی کے چینی فن کا اوج کمال بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ سب عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات پر مشرقی ثقافت کی منفرد جاذبیت کی عکاسی کرتے ہیں۔