• صفحہ اول>>دنیا

    پاکستان اور ایران کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت

    (CRI)2025-05-27

    مقامی وقت کے مطابق 26 مئی کو، ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

    خامنہ ای نے زور دیا کہ ایران اور پاکستان کو اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے جانے والے جرائم کو روکنے کے لیے موثر مشترکہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو وسیع کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    شہباز شریف نے تہران میں ہونے والی بات چیت کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید ترقی کے لیے راہ ہموار ہو گی۔

    اس سے قبل، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پزشکیان نے کہا کہ پاکستان ایران کا ایک اہم پڑوسی ملک ہے اور دونوں ممالک کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ موقف اور نقطہ نظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان ثقافتی اور تاریخی لحاظ سے گہرے تعلقات رکھتے ہیں اور پاکستان ان تعلقات کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، جبکہ پاکستان ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے استعنال کے حقوق کی حمایت کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان