25 مئی کو ، چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "سی ایم جی ورلڈ روبوٹ کمپیٹیشن سیریز" میچا فائٹنگ رنگ مقابلہ چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا،جس پر تائیوان کے اہم میڈیا اداروں نے بڑی تعداد میں رپورٹس پیش کی ہیں۔
مصنوعی ذہانت کے اسٹوڈیوز کے قیام سے لے کر اسمارٹ میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت طرازی تک، اورپھر روبوٹ کے عالمی مقابلے وغیرہ وغیرہ،سی ایم جی کی ان تخلیقی سرگرمیوں کی تائیوان کے ہم وطنوں نے بہت تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی کی سرگرمیوں نے تکنیکی ترقی اور پیداواری جدت طرازی جیسے سنجیدہ موضوعات کو عوام میں مقبول عام بنایا ہے۔
تائیوان کی رائے عامہ کا یہ بھی ماننا ہے کہ سی ایم جی کی ان جدید کامیابیوں کے پیچھے مین لینڈ کی تیز رفتار ترقی ہے۔ تائیوان کی ایک نوجوان ین منگ چھی نے کہا کہ مین لینڈ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت طرازی کا سازگار ماحول ہے، جو تائیوان کے نوجوانوں کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے موزوں ہے۔