31 مئی کو چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور قومی شماریات بیورو کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر نے مئی کے لئے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (PMI) کے اعداد و شمار جاری کیے۔ ان میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئی گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بہتر ہوا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کے معیار میں بہتری آئی ہے اور معاشی سرگرمیوں میں استحکام نظر آ رہا ہے۔
مئی میں چین کا مینوفیکچرنگ پی ایم آئی 49.5فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے۔ ذیلی انڈیسز کے مطابق، پروڈکشن انڈیکس 50.7فیصدپر پہنچ گیا ہے جو گزشتہ ماہ سے 0.9 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے اور اہم حد سے تجاوز کر گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مینوفیکچرنگ کی پیداواری سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں۔ طلب کے پہلو سے، مئی میں نئے آرڈرز کا انڈیکس 49.8فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.6 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے۔