17جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کی تعلیمی اتھارٹی اور جامعات نے کالج کے رواں سال کے فارغ التحصیل طلبہ کو ملازمت کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
مارچ میں، وزارت تعلیم نے کالج کے فارغ التحصیل طلبہ کو ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی، جس کا مقصد ملازمت کے عمل کو تیز کرنا ہے۔
اپریل میں، وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت تعلیم اور وزارت خزانہ نے مشترکہ طور پر ایک سرکلر جاری کیا جس میں مختلف چینلز کے ذریعے ملازمت کے مواقع کو بڑھانے پر زور دیا گیا، جیسے کہ مارکیٹ کے ذریعے ملازمت کیے مواقع پیدا کرنے میں اضافہ اور عوامی شعبے کی ملازمت کو مستحکم کرنا۔اس میں تنظیموں اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اس سال کے فارغ التحصیل طلبہ کے ساتھ ساتھ پچھلے سالوں کے بے روزگار نوجوانوں کو بھی ملازمت دیں۔
مئی کے آخر میں، کالج کے فارغ التحصیل طلبہ کے لیے ملازمت کی پالیسیز کے نفاذ کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں مختلف ملازمتوں کے فروغ کے اقدامات کی اثر پذیری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اہم اقدامات میں ریاستی ملکیت کے اداروں میں ملازمپتوں کی پوزیشنز میں اضافہ اور اقتصادی طور پر ترقی یافتہ مقامات اور جامعات کے مابین تعاون کو فروغ دینا شامل ہے تاکہ ملازمت کے مواقع کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس سال، وزارت تعلیم نے بڑے ،اقتصادی طور پر ترقی یافتہ علاقوں اور ان علاقوں کے ساتھ کام کیا جہاں ملازمت کی طلب زیادہ ہے، متعلقہ صنعتی شعبوں کے حکام اور مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر علاقائی ملازمتوں کے 12 میلے منعقد کیے، جن میں ملازمتوں کی 350,000 سے زیادہ پوزیشنز پیش کی گئیں۔وزارت نے جامعات کےصدور اور پارٹی سربراہان کو مختلف کاروباروں کا جائزہ لینے کے لیے دورے کرنے کی ترغیب بھی دی تاکہ ملازمت کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ 6 جون تک، ایسے دوروں کے ذریعے فارغ التحصیل 4.7 ملین کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کیے جا چکے تھے۔
علاوہ ازیں، وزارت تعلیم نے کالج کے طلبہ کی کام کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا، جس میں ابھرتی ہوئی صنعتوں میں درکار علم اور مہارتوں کی توسیع پر توجہ دی گئی۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں 1,000 قلیل مدتی کورسز اور 1,000 پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا گیا۔یہ خاص طور پر ان فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے ملازمت کو یقینی بنانے میں خصوصی حمایت کرتا ہے جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین میں کالج کے گریجویٹس کی متوقع تعداد 12.22 ملین تک ہوگی ، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 430,000 کا اضافہ ہوا ہے۔