17جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) ووہان ایگریکلچرل سائنسز اکیڈمی کے شمالی کیمپس میں 7 سے 8 جون تک ووہان سیڈ انڈسٹری ایکسپو2025 کا انعقاد ہوا جس میں 500سے زائد کمپنیز کی جانب سے نئی فصلوں کی 3,000 سے زیادہ اقسام، ٹیکنالوجیز، اور زرعی آلات پیش کیے گئے۔220 مو (تقریباً 14.67 ہیکٹر) پر محیط، ایکسپو کا بیرونی نمائشی علاقہ توجہ مبذول کروانے والی زرعی اشیا سے بھرا ہوا تھا
یہاں کئی اقسام کے کدو ،جن کو ان کی خصوصیات کی بنا پر منفرد نام دیئے گئے تھے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے ۔مثلاً خلا کے ماحول میں اگائے گئے بیجوں سے اگنے والے" اسپیس گورڈ"، جن کا قطر 1 میٹر سے زیادہ ہے ۔سبز آبشار کی طرح جالی دار فریم سے نیچے گرتے ہوئے 2 میٹر لمبے "سنیک گورڈ"۔ چمکدار پیلے اور کھلونے کی طرح، جھرمٹ میں بیلوں سے لٹکے ہوئے "اگلی ڈکلنگ گورڈ " ۔ ان میں کدو کی سب سے دلکش قسم "سپیکلڈ سوان گورڈ " تھی ، جن کی پتلی گردنوں اور گول پیٹ کی وجہ سے انہیں کدو کی دنیا میں بیلے ڈانسر کہا جاتا ہے۔
نمائش میں موجود تکنیکی ماہر نے ان کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سب نئی ترقی یافتہ اقسام ہیں جو افزائش کی جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے اگائی گئی ہیں۔ہر "سپیس گورڈ "کا وزن 150 کلوگرام تک ہو سکتا ہےاور "سیک گورڈ" معمولی کی اقسام کے مقابلے میں فی مو تین گنا زیادہ پیداوار دیتے ہیں۔
اندرونی نمائش گاہ پانچ موضوعاتی زونز پر مشتمل تھی جو معتدل بہار و خزاں نیز گرمی اور سردی کے شب وروز پر مشتمل تھیں ۔ چین کی بڑھتی ہوئی زرعی قوت و صلاحیت کا مظاہرہ کرتا یہ نمائشی علاقہ بھی بے حد متاثر کن تھا۔یہاں چین کی جدید زرعی اختراعات دیکھنے کو ملیں ، جن میں جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی ، جو چاول کے معیار کو درست طور پر بہتر بناتی ہے، مکمل طور پر بایوڈیگریڈیبل پلاسٹک ملچ جو 90 دنوں کے اندر مکمل طور پر ٹوٹ جاتا ہے، اور سخت زرعی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا کاشت کا سکیل ایبل خودکار نظام "پلانٹ آرک" شامل تھے ۔
نمائش ہال نمبر 2 کے اندر، ایک "پلانٹ فیکٹری" میں سلاد کے پتوں کی کاشت گلابی ایل ای ڈی روشنی کے نیچے کی گئی، جس میں درجہ حرارت اور نمی کو کمپیوٹر سے چلنے والے نظام کے ذریعے درست طور پر کنٹرول کیا گیا۔یہ سیٹ اپ سبزیوں کی نشوونما کے دورانیے کو 40 فیصد تک کم کر سکتا ہے اور روایتی زراعت میں درکار پانی کا صرف 5 فیصد استعمال کرتا ہے۔
بیج کی صنعت میں ٹیکنالوجی، انڈسٹری اور انٹر ایکٹویٹی کے امتزاج کا یہ شاندار مظاہرہ عوام کے لیے مفت تھا، جس نے شہریوں کو چینی زراعت کے ہائی ٹیک مستقبل سے روشناس کروایا۔