• صفحہ اول>>دنیا

    ایران کبھی سر نہیں جھکائےگا ، خامنہ ای

    (CRI)2025-06-18

    ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے 18 جون کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 17 تاریخ کی شام سے 18 تاریخ ، علی الصبح تک ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے "فتح" میزائلوں نے اسرائیل کے دفاع کو توڑ دیا ہے اور اس نے اسرائیلی فضائی حدود پر "مکمل کنٹرول" حاصل کر لیاہے ۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسی دن علی الصبح جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل پر بھرپور حملہ کیا جانا چاہیے اور ایران کبھی سر نہیں جھکائےگا۔ اسرائیل کی دفاعی افواج نے مقامی وقت کے مطابق 17 جون کو بتایا کہ جب سے اسرائیلی فوج نے ایران کے خلاف اپنا آپریشن شروع کیا ہے، اسرائیلی فضائیہ نے ایرانی فضائی دفاعی نظام کے 70 سیٹس تباہ کیے ہیں۔ اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاحی ہنجبی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیاں اس وقت تک ختم نہیں ہوںگی جب تک فورڈو جوہری تنصیب کو تباہ نہیں کیا جاتا۔

    ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان 17 جون کی رات کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ سیچوویشن روم میں اس بات پر غور کر رہے تھے کہ آیا امریکہ کو ایران اسرائیل تنازع میں مزید ملوث ہونا چاہیے یا نہیں۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ، جو کینیڈا میں جی 7 سربراہ اجلاس میں شریک تھے 17 تاریخ کو کہا کہ وہ فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں جو ایران میں حکومت کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ اس سے ایران اور مشرق وسطی میں افراتفری پھیلے گی۔ یمن کے حوثی پولٹ بیورو کے رکن محمد البخیتی نے اسی دن کہا کہ ان کی تنظیم اسرائیل کے خلاف ایران کی اسی طرح حمایت کرے گی جس طرح وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حوثی اسرائیل کے ساتھ جاری فوجی محاذ آرائی کے دوران تہران کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ۔

    ویڈیوز

    زبان