• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    کھیت سے پلیٹ تک ، چین کے کھانے کے زیاں کو کم کرنے کے اقدامات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-18
    کھیت سے پلیٹ تک ، چین کے کھانے کے زیاں کو کم کرنے کے اقدامات

    18جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین ,عوامی آگاہی کی مہمات سے لے کر صنعتی تبدیلیوں تک، خوراک کی پیداوار، تیاری اور استعمال کے طریقوں میں سبز تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔

    چین نے پالیسی سطح پر خوارک کے زیاں کے خلاف ایک تاریخی قانون منظور کیا ہے، جو کھیت سے چاپ سٹک تک خوارک کے زیاں کو کم کرنے کے لیے ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیتا ہے۔ اس قانون کے تحت، کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والے کو گاہکوں کو زیادہ آرڈر کرنے سے روکنے کی یاد دہانی کروائیں گے اور اگر کھانا زیادہ مقدار میں بچ جائے گا تو وہ "ویسٹ فی " وصول بھی کر سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ، 2023 میں نافذ کردہ خوراک کے تحفظ کے قانون میں اناج کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے دفعات شامل ہیں، جو ملک بھر میں زیاں کے خلاف کوششوں کے لیے قانونی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ حکام نے قومی معیار بھی متعارف کرائے ہیں،ان میں ریستوراں کی صنعت کے لیے کریڈٹ ریٹنگ کی تشخیص کا معیار اور کیٹرنگ سروسز میں فوڈ ویسٹ کی کمی جیسے عمومی اصول شامل ہیں ۔

    پالیسی رہنمائی کے تحت، ملک بھر کے شہر اس تبدیلی کو اپناتے جا رہے ہیں۔

    تیانجن کی شی چنگ ڈسٹرکٹ کے مصروف ریستوران میں "خوراک بچائیں" کے نشان نظر آتے ہیں۔یہاں اپنے خاندان کے ساتھ کھانے کے بعد، بچے ہوئے کھانے کا ایک چھوٹا سا حصہ پیک کر کے اپنے بیگ میں رکھنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وہ یہ اس لیے کر رہی ہیں تاکہ ان کا بچہ چھوٹی عمر سے ہی خوراک کی قدر سیکھے۔ اسی ریستوران کے منیجر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں "اپنی پلیٹ صاف کریں" کی مہم کے باعث ناصرف کھانے والوں کے رویے میں حقیقی تبدیلی آئی ہے بلکہ سروسز کے شعبے میں بھی فرق آیا ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زیادہ مقدار میں اجزاء خریدنے کی بجائے طلب کے مطابق خریداری کا ماڈل اپنایا ہے۔ ریستوران مختلف ڈشز میں چھوٹے اور آدھے سائز کے حصے بھی پیش کرتا ہے تاکہ گاہکوں کو زیادہ مناسب مقدار میں آرڈر کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

    بیجنگ میں، "فوڈ بینک" کا تجربہ کیا گیا ہے تاکہ تقریباً ختم ہونے والی گروسری کو ضرورت مند کمیونٹیز میں تقسیم کرکے انہیں سہولت دی جاسکے۔ دریں اثنا، شنگھائی میں، "اپنی پلیٹ صاف کرو" مہم نے ریستوراں کی صنعت میں جڑ پکڑ لی ہے، یہ کچن کے فاضل مادے کو تقریباً 50 فیصد تک کم کرنے میں مدد کر رہی ہے۔پچھلے سال کے آخر تک، شنگھائی نے ایسے 2,950 "گرین ریسٹورنٹس" کی توثیق کی تھی، جہاں خوراک کے تحفظ ، کم کاربن کے طریقے اور کاروبار کے اخلاقی معیار کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

    " اپنی پلیٹ صاف کرو" مہم کے علاوہ، خوراک کے زیاں کو کم کرنے کی کوششیں اب سمارٹ ایگریکلچر سے لے کر گرین لاجسٹکس تک،پوری سپلائی چین میں پھیل چکی ہیں۔تیانجن میں ایک جدید زرعی فارم پر، ڈرونز اور ٹرانسپلانٹرز ، سیٹلائٹ ڈیٹا کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کرتے ہیں تاکہ چاول کے کھیتوں کا انتظام زیادہ مؤثر طریقے سے کیا جا سکے، جہاں پیداوار کے دوران کم اناج ضائع ہوتا ہے۔پھر بھی، بڑے پیمانے پر، چیلنجز ابھی بھی موجود ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے جغرافیائی علوم اور قدرتی وسائل پر تحقیق کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ، چین میں پیداوار اور کٹائی سے لے کر ذخیرہ کرنے ، نقل و حمل اور استعمال تک 8 فیصد اناج ضائع ہو جاتا ہے۔انہی مسائل کے حل کی خاطر ، چین نے 2024 کے آخر میں خوراک کی بچت پر عمل درآمد کے لیے قومی منصوبہ شروع کیا تاکہ طویل مدتی میکانزم بنایا جا سکے۔اس منصوبے سے 2027 تک اناج کی پیداوار، ذخیرہ اندوزی ، نقل و حمل اور پروسیسنگ کے نقصانات کی شرح کو بین الاقوامی اوسط سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

    ویڈیوز

    زبان