• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    جیانگ سو میں "ڈونگ تائی ہیئر ایمبرائڈری"  کا فن  نئی اختراعات کے ساتھ دوبارہ زندہ کیا گیا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-19
    جیانگ سو میں

    19جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے تھانگ شاہی دور (618-907) میں بدھا کی کڑھائی کے لیے انسانی بالوں کو دھاگے کے طور پر استعمال کرنے کے لوک رواج سے شروع ہونے والی ، ڈونگ تائی ہیئر ایمبرائڈری کی تاریخ 1,300 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ کچھ برس قبل اس فن میں تنزلی دیکھی گئی ، تاہم 1950 کی دہائی میں کڑھائی کے ادارے سوزو کے ذریعے اسے دوبارہ جلا ملی اور اس نے ڈونگ تائی میں دوسرا جنم لیا۔ 2021 میں، ڈونگ تائی ہیئر ایمبرائڈری کو قومی غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا۔

    اس فن کے وارث چن بو یو ، 40 سال سے بھی زیادہ عرصے سے بالوں سے کڑھائی کے نمونے بنا رہے ہیں۔ روایتی نمونوں کی بنیاد پر، انہوں نے مقامی ثقافت اور عوامی روایات کی عکاسی کرنے والے نئے نمونے بھی تخلیق کیے ہیں، اور مختلف قومی اور صوبائی انعامات جیتے ہیں۔اس فن سے عقیدت رکھنے والے فنکاروں کی بدولت، اس طرز کی کڑھائی نے کئی نئی اختراعات کو اپنایا ہے، جیسے کہ سیاہ بالوں کے بجائے رنگین بالوں کا استعمال اور کڑھائی کی مختلف تکنیکوں کو اپنانا۔

    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ڈونگ تائی کے ایک خوبصورت مقام پر بالوں سے کڑھائی کی نمائشی ہال میں ایک ماہر دستکار اپنی فنی مہارتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے، (شنہوا/پینگ ایکائی)
    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ڈونگ تائی کے علاقے یان چنگ کی جےلی فیکٹری میں چن بو یو نئے نمونے بنا رہا ہے ۔ (شنہوا/شیو یوجے)
    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ڈونگ تائی کے علاقے یان چنگ کی جےلی فیکٹری میں دستکار چن بو یو بالوں سے کڑھائی کے فن پارے پر کام کررہا ہے۔ (شنہوا/شیو یوجے)
    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ڈونگ تائی کے ایک خوبصورت مقام پر سیاح ایک فنکار کو بالوں سے کڑھائی کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ (شنہوا/تاؤ لیانگ)
    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ڈونگ تائی کے ایک خوبصورت مقام پر بالوں سے کڑھائی کی نمائشی ہال میں ماہر دستکار اپنی مہارتیں دکھارہے ہیں۔ (شنہوا/تاؤ لیانگ)
    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ڈونگ تائی کے علاقے یان چنگ کی جےلی فیکٹری میں چن بو یو ، بالوں سے کڑھائی کرنے میں ایک شاگرد کی رہنمائی کر رہا ہے۔ (شنہوا/شیو یوجے)
    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ڈونگ تائی کے میوزیم میں بالوں سے کی گئی کڑھائی کا فن پارہ پیش کیا گیا۔ (شنہوا/شیو یوجے)
    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ڈونگ تائی کے علاقے یان چنگ کی جےلی فیکٹری میں ایک ماہر دستکار بالوں سے کڑھائی کے لیے استعمال ہونے والے مختلف خام مال سے متعارف کروا رہا ہے۔ (شنہوا/تاؤ لیانگ)
    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر ڈونگ تائی کے علاقے یان چنگ کی جےلی فیکٹری میں بالوں سے کڑھائی کے فن کا ماہر دستکار ایک دلکش فن پارے پر کام کر نے میں منہمک ہے۔ (شنہوا/ژو سوہو)
    ہیئر ایمبرائڈری کے فن پارے 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع ڈونگ ٹائی میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ (شنہوا/ژو یوگے)
    زائرین 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع ایک قدرتی مقام کے ہیئر ایمبرائڈری نمائش ہال میں ہیئر ایمبرائڈری کے فن پارے کو دیکھ رہے ہیں۔ (شنہوا/پینگ ییکائ)
    چن بو یو 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع جیالی ہیئر ایمبرائڈری فیکٹری میں ہیئر ایمبرائڈری کے فن پارے پر کام کر رہا ہے۔ (شنہوا/سین یوی وی)
    چن بو یو 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع جیالی ہیئر ایمبرائڈری فیکٹری میں ایک شاگرد کو دو طرفہ ہیئر ایمبرائڈری کے فن پارے کو لگانے کی رہنمائی کر رہا ہے۔ (شنہوا/تاؤ لیانگ)
    ایک ہیئر ایمبرائڈری کا فن پارہ 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع جیالی ہیئر ایمبرائڈری فیکٹری میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ (شنہوا/ژو یوگے)
    ایک زائر 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع ایک قدرتی مقام کے ہیئر ایمبرائڈری نمائش ہال میں ہیئر ایمبرائڈری کے فن پارے کو دیکھنے کے لیے ایک بڑی عینک کا استعمال کر رہا ہے۔ (شنہوا/تاؤ لیانگ)
    چن بو یو 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع جیالی ہیئر ایمبرائڈری فیکٹری میں ایک شاگرد کی رہنمائی کر رہا ہے۔ (شنہوا/پینگ ییکائی)
    چن بو یو 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع جیالی ہیئر ایمبرائڈری فیکٹری میں ہیئر ایمبرائڈری کے لیے استعمال ہونے والی ایک خاص سوئی دکھا رہا ہے۔ (شنہوا/سین یوی وی)
    ایک ہیئر ایمبرائڈری کا فن پارہ 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع جیالی ہیئر ایمبرائڈری فیکٹری میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ (شنہوا/ژو یوگے) 
    چن بو یو 6 جون 2025 کو مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانچنگ شہر میں واقع جیالی ہیئر ایمبرائڈری فیکٹری میں کام کرنے سے پہلے اپنی عینک صاف کر رہا ہے۔ (شنہوا/سین یوی وی)

    ویڈیوز

    زبان