29 جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چھنگدو 2025 عالمی کھیلوں کے تمغوں کا ڈیزائن 19 جون 2025 کو پیش کیا گیا۔
تمغے کا نام "چوگوانگ" ہے، جس کا لفظی ترجمہ "بیمبو لائٹ" ہے، اور یہ چینی میں "روشنی کا پیچھا کرنا" کی طرح بھی ہے۔
مقامی ثقافت سے متاثر ہو کر اور باہمی اشتراک کے فلسفے میں جڑ کر، تمغے کے ڈیزائن میں گولڈن سن برڈ کا نقش اور آئیکونک پانڈا جیسے عناصر شامل ہیں، جن کی چھنگ دو کے ساتھ گہری وابستگی ہے ۔
تمغے میں ایک الگ ہوجانے والی پن بھی شامل ہے، جسے کھلاڑی کسی اہم شخصیت کو تحفتاً بھی دے سکتے ہیں، جو شکرگزاری اور مضبوط تعلق کا احساس دیتا ہے ۔
تمغے پر سامنے کی جانب بین الاقوامی عالمی کھیلوں کی ایسوسی ایشن کا نشان مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جس کے گرد ایونٹ کا نام چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھا گیا ہے۔ اس پر چھنگ دو شہر کےمنظر اور قدیم گولڈن سن برڈ کے نقوش کندہ کیے گئے ہیں ، یہ ڈیزائن روشنی کی تہوں کو اجاگر کرتا ہے، جو چینی تہذیب اور کھیلوں کی روح کے مستقل شعلے کی علامت ہے۔
چھنگ دو 2025 عالمی کھیلوں کے سونے کے تمغے کے سامنے کااور عقبی جانب کا ڈیزائن۔ (تصویر بشکریہ IWGA)
پچھلی جانب ، ایک بانس کے پس منظر میں کھیلوں کا سرکاری لوگو رکھا گیا ہے، جو چینی ثقافت میں لچک اور دیانتداری کی علامت ہے۔ اس کا بانس کا ڈیزائن، "شوباؤ"، پانڈا کے ماسک کے ساتھ مل کر کھیلوں کی بنیادی اقدار یعنی ، امن اور دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔
تمغے کا مرکزی حصہ، جس میں ایک علیحدہ ہو جانے والی دھاتی پن ہے، خاص طور پر منفرد ہے۔ تمغہ کھولنے سے ایک پلٹنے والی پن ظاہر ہوتی ہے: ایک طرف "جنزائی" کو دکھایا گیا ہے، جو سیچوان کا چپٹی ناک والا سنہرا بندر ہے۔ دوسری طرف گولڈن سن برڈ سے گھرا ہوا چھنگ دو 2025 کا لوگو ہے۔ تمغے کے مرکز میں چھنگ دو شہر کا پھول hibiscus ہے، جو دیرپا دوستی اور چینی کھیلوں کی پھلتی پھولتی قوت کی علامت ہے۔تمغے کے ربن میں گولڈن سن برڈ، سانگ شنگ دوئی گولڈن ماسک اور ہیبسکس کے مقوش شامل ہے۔ اس میں شو کڑھائی کی خصوصیات بھی ہیں، جو چین کے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کا ایک عنصر ہے۔
کل 34 کھیلوں اور 60 ڈسپلنز پر مشتمل چھنگ دو ورلڈ گیمز 2025، 7 سے 17 اگست تک منعقد ہوں گے۔