• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چینی محققین کا پودوں کی فعال جینومکس کے لیے آے آئی معاون، PlantGPT

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-01
    چینی محققین کا پودوں کی فعال جینومکس کے لیے آے آئی معاون، PlantGPT

    1 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چائنا سائنس ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق ، چینی محققین نے پلانٹ جی پی ٹی تیار کیا ہے۔یہ پودوں کے فنکشنل جینومکس کے لیے Arabidopsis پر مبنی سوال و جواب کا نظام ہے، جو اس میدان میں درست جوابات اور خصوصی تجزیے فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، ساؤتھ چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی اور شنہوا یونیورسٹی کی ٹیمز کی جانب سے ہونے والی یہ تحقیق ایڈوانسڈ سائنس جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

    خوراک کے تحفظ اور فصل کے معیار کو بہتر بنانے کے عالمی چیلنجز سے نپٹنے کے لیے ایکٹو جینومکس ، پیداوار، غذائیت اور کیڑوں سے بچاو کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔تاہم، حیاتیات کے موجودہ تخمینہ جاتی آلات اکثر پیچیدہ حیاتیاتی ریگولیٹری میکانزم کو سمجھنے اور ملٹی-اومکس ڈیٹا کو مؤثر طریقے سے ضم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ان رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے، محققین کی ٹیم نے PlantGPT تیار کیا، جو کہ پودوں کی ایکٹو جینومکس کے لیے پہلا بڑا لینگوئج ماڈل اے آئی معاون ہے۔

    یہ نظام حیاتیاتی علم کی عمومی نوعیت کے لیے ایک مضبوط ڈھانچہ پیش کرتا ہے، جو تین اہم مقاصد پورے کرتا ہے ایک ، زرعی عوامی تعلیم کو فروغ دینا۔ دوسرا ، محققین کے کیریئر کی ابتدا میں ان کی مدد کرنا تاکہ وہ پودوں کی جینومکس میں رہنمائی حاصل کر سکیں اور تیسرا ، سٹریٹجک فیصلہ سازی میں سینئر سائنسدانوں کو معاونت فراہم کرنا۔ PlantGPT اپنے اوپن سورس ڈیزائن، آسان منتقلی اور مسلسل اپ ڈیٹس کے ساتھ، نہ صرف تحقیق کی کارکردگی اور علم کی ترسیل کو بڑھاتا ہے بلکہ مساوی ڈومینز میں خصوصی AI ٹولز تیار کرنے کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔

    یہ کامیابی،پودوں کے فنکشنل جینومکس پر اے آئی کے استعمال میں ایک بڑی پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے۔ فی الحال یہ آن لائن بلا معاوضہ دستیاب ہے، پلانٹ جی پی ٹی جلد ہی مصنوعی حیاتیات میں توسیع کرنے اور اضافی فصلوں کی اقسام میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

    ویڈیوز

    زبان