• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    "لیجنڈ آف چانگ ہائی"۔۔۔چینی ڈراموں کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مقبولیت میں اضافہ کرتا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-01

    1 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) ٹوکیو اور بنکاک جیسے شہروں میں ڈیجیٹل بل بورڈز پر لگے چینی ٹی وی سیریز، "لیجنڈ آف چانگ ہائی" کے اشتہارات اور ویڈیو سٹریمنگ پورٹلز جیسے ڈزنی+ پر اس کے ویوز میں اضافہ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ چینی ٹی وی سیریز عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہی ہے ۔

    ، "لیجنڈ آف چانگ ہائی" مرکزی کردار چانگ ہائی کی انتقام کی کہانی ہے، جو خاندان کے قتل کے کئی سال بعد اور دا یانگ کے تصوراتی شاہی دور میں انصاف کی تلاش میں ہے۔چینی سپر اسٹار شیاؤ ژان ، معروف ڈائریکٹر چانگ شیاؤلونگ اور چینی انٹرٹینمنٹ کے بہترین ستاروں کےساتھ ایک بھرپور کاسٹ والی یہ سیریز 18 مئی کو ریلیز ہوئی ۔ ریلیز کے بعد "لیجنڈ آف چانگ ہائی" نہ صرف چائنیز مین لینڈ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں ایک مقامی ہٹ بن گئی ہے، بلکہ اسے دنیا کے 190 سے زائد ممالک اور علاقوں میں بھی آن لائن پلیٹ فارمز جیسے یوکو اور ڈزنی+ کے ذریعے نشر کیا گیا ہے۔

    اپنے پریمیئر ویک میں ہی اس ڈرامے نے سنگاپور اور ملائیشیا جیسے ممالک کے مقبول ٹی وی چارٹس پر قبضہ جما لیا اور تھائی لینڈ، ویتنام، مصر، یوکرین، بھارت اور کچھ دیگر ممالک میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کیا۔ ڈیٹا مانیٹرنگ پلیٹ فارم بیکن کے مطابق، 18 جون تک، "لیجنڈ آف چانگ ہائی" نے 2.2 بلین سے زیادہ ویوز حاصل کیے اور اپنے مہینے بھر کے دورانیے میں پلیٹ فارم کے یومیہ نشریاتی چارٹ میں مسلسل سر فہرست رہا۔ بین الاقوامی درجہ بندی اور تجزیے کے پلیٹ فارم IMDb پر، "لیجنڈ آف چانگ ہائی" نے اپنی مجموعی درجہ بندی کے لحاظ سے 10 میں سے 9.5 کا ٹاپ اسکور حاصل کیا اور اس وقت 8.8 پوائنٹس پر ہے۔ IMDb پر سب سے زیادہ مقبول رائے کے مطابق ، یہ شو شاندار انداز میں تخلیق کیا گیا ہے، غیر معمولی بصریات اور قصہ گوئی کی مہارت دیکھنے والے کو خود سے باندھے رکھتی ہے ۔ جامع کہانی اور پرکشش سمعی و بصری تکنیک کے علاوہ، اس ڈرامے میں روایتی ورثے کے ایک سیریز بھی دکھائی گئی ہے جس میں صدیوں پرانا کٹھ پتلی کا فن، mortise اور tenon کی تکنیک، کڑھائی، لکڑی کا کام، لالٹین شو اور کھنقو اوپیرا سمیت 18 اقسام کے روایتی ثقافتی ورثے شامل ہیں۔

    ڈرامے کے چیف ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اگرچہ " چانگ ہائی کی کہانی" ایک تخیلاتی سیاق و سباق میں سیٹ کیا گیا ڈرامہ ہے، تاہم تخلیقی ٹیم نے ہمیشہ حقیقت پسندی کے اصول کی پابند ی کی ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر تفصیل حقیقی اور قابل یقین ہو۔ اس کے علاوہ، ڈرامے میں شامل پراسرار روایتی عناصر، جیسے مٹی سے اسرار جاننے کا علم اور علم نجوم، نے بھی غیر ملکی ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔

    IMDb پر ایک تجزیہ نگار نے اس ڈرامے کو پورے نمبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ، ایسا اسکرپٹ بہت نایاب ہوتا ہے جو اس قدر مکمل اور دلچسپ ہو اور قصہ گوئی کا انداز بھی دلچسپ مگر منطقی ہو ۔ نہ صرف یہ، بلکہ یہ مشرقی ثقافت کی خوبصورتی کو بھی پیش کرتا ہے، جیسے فینگ شوئی، تعمیرات، تدفین، علم نجوم، کٹھ پتلی کافن، سائیوں کا کھیل وغیرہ۔

    ایک اور مبصر کا کہنا ہے کہ، روحانی اور تاریخی ڈراموں کے شائقین کے لیے اسے دیکھنا لازمی ہے۔ " چانگ ہائی کی کہانی" چینی ٹیلی ویژن سے ناواقف لوگوں کے لیے بھی ایک دریچہ کھولتی ہے ۔ یہ ایک ایسا شو ہے جو ثابت کرتا ہے کہ بہترین قصہ گوئی ، زبان اور سرحدوں سے بالاتر ہے۔چینی ڈراماز کی پیشکش اور تخلیقی ،مواد میں ہونے والی مسلسل بہتری کے باعث حالیہ برسوں میں ، اکثر ویڈیو پلیٹ فارمز پر C-drama کے مختصر نا م سے معروف چینی ٹیلی ویژن ڈراماز کے شائقین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    2024 میں، چینی کاسٹیوم ڈرامہ "دی ڈبل" کو نیٹ فلکس جیسے سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا۔ اس ڈرامے کا مرکزی کردار ایک خاتون ہیں اور کہانی کا پلاٹ رومانویت اور انتقام کے گرد بنا گیا ہے ۔ اس ڈرامے نے بیرون ملک تقریباً 200 ملین ویوز حاصل کیے جب کہ اس کی IMDb ریٹنگ8.2 پوائنٹ رہی ۔منفرد مشرقی جمالیات کا حامل ایک اور کاسٹیوم ڈرامہ، "Love Between Fairy and Devil" ، 2022 میں عالمی سطح پر ریلیز ہوا تو اس نے Reddit جیسے غیر ملکی پلیٹ فارمز پر دھوم مچا دی ۔اپنی ثقافتی اور جمالیاتی گہرائی کی بدولت بیرون ملک ناظرین کے درمیان سوشل میڈیا پر ہلچل مچانے والے دیگر چینی ڈراموں میں "The Starry Love," "Till the End of the Moon," and "The Legend of Shen Li" شامل ہیں۔

    اس سال کے شروع میں، سی ڈراماز کی عالمی ،قبولیت اس وقت ایک بار پھر نمایاں ہوئی جب امریکی پنک-راک آئیکون پیٹی اسمتھ نے کاسٹیوم کامیڈی "پرفیکٹ میچ" میں نوجوان چینی اداکار وانگ شنگ یوئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تالیوں والے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ایک "زبردست شو۔ اور آپ شاندار فنکار ہیں"۔

    ویڈیوز

    زبان