• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    ہانگ جو ن  کا،  اے آئی اختراعی  مرکز کی تعمیر کا منصوبہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-02
    ہانگ جو ن  کا،  اے آئی اختراعی  مرکز کی تعمیر کا منصوبہ

    2 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) ہانگ جو کو مشرقی چینی کا ٹیک سٹی کہا جاتا ہے۔ یہ شہر اے آئی سٹارٹ اپ ڈیپ سیک اور ہیومنائیڈ روبوٹکس فرم Unitree Robotics کا گھر ہے۔ حال ہی میں ہانگ جو نے اپنے ایکشن پلان 2025 کی رونمائی کی ہے تاکہ اے آئی انوویشن سینٹر کے طور پر اس شہر کی حیثیت کو مزید بلند اور مستحکم کیا جاسکے۔

    منصوبے کے مطابق، اس سال کے آخر تک، ہانگ جو کا ہدف ہے کہ وہ اپنی انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ کی طاقت کو 25 سے بڑھا کر 50 EFLOPS کرے گا، دو عالمی معیار کے بنیادی اے آئی ماڈلز اور صنعت کے لیے مخصوص 25 سے زیادہ بڑے ماڈلز کے آغاز کرے گا اور انہیں فروغ دے گا، اور اپنی اے آئی کی بنیادی صنعت کی سالانہ آمدنی کو 390 ارب یوان (تقریباً 54.43 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ تک پہنچائے گا۔ اس کے علاوہ ہانگ جو ، اے آئی چپس کے حوالے سے بڑے تکنیکی انقلابات کے حصول کی خاطر بھی سرگرم ہے اور مینوفیکچرنگ، ہیلتھ کیئر ، مالیات، نقل و حمل، تعلیم، سائنس اور گورننس جیسے شعبوں میں اے آئی کے نفاذ کو مزید فروغ دے رہا ہے۔

    ان اہداف کے حصول کے لیے ہانگ جو نے مقامی کمپنیز کو ارزاں قیمت پر کمپیوٹنگ وسائل تک رسائی فراہم کرنے کے لیے 1 ارب یوان کا چار سالہ کمپیوٹنگ پاور واوچر پروگرام متعارف کروایا ہے۔ یہ پروگرام اے آئی کی ترقی کے لیے کمپیوٹنگ پاور اور ماڈلز کی خریداری میں کمپنیز کے 60 فیصد تک کے اخراجات پورا کرنے کے لیے سبسڈی فراہم کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان