• صفحہ اول>>دنیا

    ایرانی صدر کی ایران کی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کی معطلی کی منظوری

    (CRI)2025-07-03

    2 جولائی کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منظوری دی۔ یاد رہے کہ 26 جون کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم کونسل کی منظوری سے ایران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کی معطلی کا قانون اسی دن باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو جنگ اور جارحیت کی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے اور اسرائیلی حکومت کی پراکسی بننے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایران اس وقت تک ایجنسی کے ساتھ تمام تعاون بند رکھے گا جب تک کہ اس کی جوہری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔

    ویڈیوز

    زبان