• صفحہ اول>>دنیا

    بھارت اور پاکستان کا سفارتی ذرائع سے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    (CRI)2025-07-03

    یکم جولائی کو پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت نے اسی دن سفارتی ذرائع سے اپنی اپنی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے زیر حراست 246 بھارتی افراد کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی ہے، جن میں 53 شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔

    ادھر بھارتی حکومت نےنئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کو 463 پاکستانی قیدیوں کی فہرست حوالے کی، جن میں 382 شہری اور 81 ماہی گیر شامل ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے ان تمام پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا جنہوں نے اپنی سزائیں پوری کر لی ہیں اور ان کی نیشنلٹی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    یاد رہے کہ 2008 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو باہمی طور پر قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان