• صفحہ اول>>دنیا

    روسی صدر پیوٹن کی مقامی کرنسیوں میں سیٹلمنٹ کی توسیع کی اپیل

    (CRI)2025-07-08

    مقامی وقت کے مطابق 6 جولائی کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 17 ویں برکس سربراہ اجلاس سے اپنے ورچول خطاب میں کہا کہ 2024 میں روس اور دیگر برکس ممالک کے درمیان سیٹلمنٹ میں روبل اور 'دوست ممالک' کی کرنسیوں کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ رکن ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے پیمانے کو بڑھایا جائے اور ایک نیا برکس سرمایہ کاری پلیٹ فارم قائم کیا جائے۔ اس کے علاوہ پیوٹن نے برکس کے فریم ورک کے اندر کاربن مارکیٹ پارٹنرشپ، ثالثی سرمایہ کاری مرکز، منصفانہ مسابقت کا پلیٹ فارم اور مستقل ٹیکس سیکریٹریٹ کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔

    اسی روز 17 ویں برکس سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برازیل کے صدر لوئز انا سیو لولا ڈسیلوا نے نشاندہی کی کہ دنیا کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے غیر معمولی تنازعات کی صورتحال کا سامنا ہے اور نیٹو کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے 2035 تک سالانہ دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عالمی اسلحے کی دوڑ میں شدت آئے گی۔ انھوں نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ اگر بین الاقوامی حکمرانی کی موجودہ صورتحال 21 ویں صدی میں عالمی کثیرالجہتی کے نئے حالات کی عکاسی نہیں کرتی تو برکس تنظیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی حکمرانی کی تجدید اور اپ گریڈیشن کو فروغ دے۔

    ویڈیوز

    زبان