• صفحہ اول>>دنیا

    غزہ میں جنگ بندی اور زیر حراست افراد کے تبادلے کا معاہدہ رواں ہفتے نہیں ہو سکتا، اسرائیلی ذرائع

    (CRI)2025-07-08
    غزہ میں جنگ بندی اور زیر حراست افراد کے تبادلے کا معاہدہ رواں ہفتے نہیں ہو سکتا، اسرائیلی ذرائع

    مقامی وقت کے مطابق 7 جولائی کو ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہو نے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور ممکن ہے کہ اس ہفتے کسی معاہدے تک نہ پہنچا جا سکے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایک قریبی اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ اگر امریکہ مزید دباؤ نہیں ڈالتا تو ممکن ہے متعلقہ فریق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور اسی ہفتے زیر حراست افراد کے تبادلے پر کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکیں۔ اس معاملے سے واقف ایک اور شخص نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اختلافات بنیادی طور پر انسانی امداد اور جنگ بندی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی پر مرکوز ہیں۔ اسرائیل کو امید ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے "غزہ ہیومینٹیرین فنڈ" کی قیادت میں انسانی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار کو برقرار رکھا جائے گا، جب کہ حماس اقوام متحدہ کی زیر قیادت غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل جنوبی غزہ کی پٹی میں موراگ کوریڈور، فلاڈیلفیا کوریڈور اور رفح پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے، اور حماس اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان