• صفحہ اول>>دنیا

    کوالالمپور میں آسیان وزرائے خارجہ کے اٹھاونویں   اور  دیگر سلسلہ وار اجلاسوں کا آغاز

    (CRI)2025-07-09

    مقامی وقت کے مطابق9 جولائی کو  وزرائے خارجہ کا اٹھاونواں اور دیگر سلسلہ وار اجلاس ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شروع ہوئے جس میں آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ اور سرکاری عہدیدار، علاقائی اور بین الاقوامی اہم امور اور مشترکہ طور پر علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے شریک ہو رہے ہیں ۔

    ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں آسیان کی مرکزیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور آسیان کی زیر قیادت ادارہ جاتی نظام اور میکانزم کی جدت طرازی کو مسلسل مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاست کی وجہ سے تجارت تیزی سے متاثر ہو رہی ہے اور محصولات، برآمدی پابندیاں اور سرمایہ کاری کی رکاوٹیں گیم ٹولز بن رہی ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آسیان کو " موجودہ رجحان کو واضح طور پر دیکھنا چاہئے، منطقی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہئے اور آگے بڑھنے کے انداز میں جواب دے کر اسے ادارہ جاتی، تزویراتی اور معاشی فیصلہ سازی میں نافذ کیا جانا چاہئے.

    یاد رہے کہ آسیان کے وزرائے خارجہ کا اٹھاونواں اجلاس اور دیگر متعدد اجلاس 8 سے 11 جولائی تک کوالالمپور میں منعقد ہو رہے ہیں ۔

    ویڈیوز

    زبان