• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    شینزو-19 کے خلابازوں کی اخباری نمائندوں سے ملاقات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-10

     9 جولائی 2025  بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے شینزو 19کے خلاباز ،  ٹسائی شوجہ (درمیان) سونگ لنگ دونگ( دائیں) اور وانگ ہاوزے (بائیں )  اپنے خلائی مشن سے واپس آنے کے بعد پہلی مرتبہ  پریس کے سامنے مشن کی تفصیلات بتا رہے ہیں۔ (شنہوا/لی یانچن)

    9 جولائی 2025 بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے شینزو 19کے خلاباز ، ٹسائی شوجہ (درمیان) سونگ لنگ دونگ( دائیں) اور وانگ ہاوزے (بائیں ) اپنے خلائی مشن سے واپس آنے کے بعد پہلی مرتبہ پریس کے سامنے مشن کی تفصیلات بتا رہے ہیں۔ (شنہوا/لی یانچن)

    10 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 9 جولائی 2025 کو بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے شینزو 19کے خلاباز ، ٹسائی شوجہ ,سونگ لنگ دونگ اور وانگ ہاوزے نے اخباری نمائندوں سے کی جانے والی بات چیت میں مشن کی تفصیلات بتائیں۔ 30 اپریل 2025 کو اپنے خلائی مشن سے واپس آنے کے بعد یہ تینوں خلاباز پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے ہیں۔

    طبی معائنے کے بعد معالجین نےخلا بازوں کی ذہنی و جسمانی صحت کو تسلی بخش قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ تینوں خلابازوں کے طبی معائنے کے نتائج بالکل نارمل ہیں اور تمام تر افعال خلائی پرواز سے پہلے کی سطح پر واپس آچکے ہیں۔ 

    شینزو-19 ، 30 اکتوبر 2024 کو لانچ کیا گیا تھا ، اس خلائی جہاز نے چینی خلا ئی اسٹیشن کے مرکزی ماڈیول تیان حہ کے ساتھ جڑ کر ایک اتصال تشکیل دیا ۔ شینزو-19 کے کمانڈر ٹسائی نے مشن کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہاکہ مدار کے اندر رہتے ہوئے 183 دن پرواز کی گئی اور اس دوران خلائی جہاز سے باہر تین سرگرمیاں کیں ، متعدد مرتبہ سامان کی ترسیل کے اہداف مکمل کیےاور مختلف شعبوں میں کئی تجربات اور ٹیسٹ مکمل کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے بہت سے منصوبے ایسے ہیں جن پر چینی خلائی سٹیشن کے اطلاق و ترقی کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ عمل کیا گیاہے ۔

    مشن کمانڈر ٹسائی، دو خلائی مشنز کا حصہ رہے ہیں ،ایک شینزو -14 اور دوسرا شینزو-19 ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر مشن پچھلے مشن جیسا نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ پہلے کی نسبت زیادہ اعلیٰ سطح کی جانب ایک بڑی جست ہے۔

    مشن کے دوران، شینز -19 کے عملے نے چینی خلابازوں کی جانب سے EVA کا سب سے طویل ،کل 9 گھنٹے دورانیے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔ ٹسائی کا کہنا ہے کہ ہر کامیاب EVA ،عملے کی یکجہتی نیز خلائی اور زمینی ٹیمز کی ہم آہنگی کا نتیجہ ہوتا ہے جو کہ خلابازوں کے خلائی جہاز سے باہر استعمال ہونے والے لباس کے قابل اعتبار ہونے اور چین کی فضائی ٹیکنالوجی پر خلابازوں کے اعتماد کا مکمل اظہار ہے۔

    اس مشن میں خلا بازوں نے پہلی مرتبہ ، شکر قندی کاشت کی اور بیج بونے سے لے کر فصل تیار ہونے تک کے پورے عمل کو ریکارڈ کیا۔ اس کے حوالے سے مشن کے رکن سونگ لنگ دونگ نے بتایا کہ شکر قندی موٹی جڑوں اور ٹیوبز کے ساتھ بہت اچھی طرح بڑی ہوئی تو ہمیں ایک شاندار کامیابی کا احساس ہوا۔ شینزو-19 کے عملے سے خلائی سٹیشن چھوڑنے سے پہلے دو شکر قندیوں کی قلمیں نئے آنے والے خلابازوں کو دیں ۔

    شینزو-19 کے خلا بازوں نے خلائی سائنس و تکنیک کے کل 88تجربات اور ٹیسٹ منصوبوں میں شرکت کی اور پے لوڈ کے اندرونی و بیرونی ماڈیول کے 6 اہداف مکمل کیے ۔ عملے کی خاتون رکن وانگ ہاوزے ، جو ایک سپیس انجینئر ہیں انہوں نے ہر سائنسی تجربے کے پیچھے کارفرما انتھک محنت کو سراہا اور کہا کہ ہر تجربے کو بہت احتیاط کے ساتھ بھرپور انداز میں سرانجام دیا گیا۔ انہوں نےتوقع ظاہر کی کہ چین کی خلائی سائنس و ٹیکنالوجی مزید کامیاب نتائج دے گی۔

    تینوں خلاباز ، بحالی کی مدت کے اہداف مکمل کرنے اور صحت کے معائنے کے بعد، معمول کی تربیتی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

     9 جولائی 2025 ۔  بیجنگ میں  منعقدہ  پریس کانفرنس  میں شریک   چین کے شینزو-19  کی خاتون  خلا باز ،وانگ ہاوزے  ۔  اس مشن کے تینوں خلاباز اپریل میں زمین پر واپس آگئے تھے اور واپسی کے بعد  پریس کانفرنس میں وہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے ہیں ۔

    9 جولائی 2025 ۔ بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شریک چین کے شینزو-19 کی خاتون خلا باز ،وانگ ہاوزے ۔ اس مشن کے تینوں خلاباز اپریل میں زمین پر واپس آگئے تھے اور واپسی کے بعد پریس کانفرنس میں وہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے ہیں ۔(شنہوا/لی یانچن)

     9 جولائی 2025 ۔  بیجنگ میں  منعقدہ  پریس کانفرنس  میں   چین کے شینزو-19  کے خلاباز  ، ٹسائی شوجہ  اخباری نمائندوں سے بات کر رہے ہیں۔  اس مشن کے تینوں خلاباز اپریل میں زمین پر واپس آگئے تھے اور واپسی کے بعد  پریس کانفرنس میں وہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے ہیں ۔

    9 جولائی 2025 ۔ بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے شینزو-19 کے خلاباز ، ٹسائی شوجہ اخباری نمائندوں سے بات کر رہے ہیں۔ اس مشن کے تینوں خلاباز اپریل میں زمین پر واپس آگئے تھے اور واپسی کے بعد پریس کانفرنس میں وہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے ہیں ۔(شنہوا/لی یانچن)

     جولائی 2025 ۔  بیجنگ میں  منعقدہ کانفرنس  میں شریک   چین کے شینزو-19  کے خلاباز ،  سونگ لنگ دونگ ۔ اس مشن کے تینوں خلاباز اپریل میں زمین پر واپس آگئے تھے اور واپسی کے بعد  پریس کانفرنس میں وہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے ہیں ۔

    جولائی 2025 ۔ بیجنگ میں منعقدہ کانفرنس میں شریک چین کے شینزو-19 کے خلاباز ، سونگ لنگ دونگ ۔ اس مشن کے تینوں خلاباز اپریل میں زمین پر واپس آگئے تھے اور واپسی کے بعد پریس کانفرنس میں وہ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے ہیں ۔(شنہوا/لی یانچن)

    ویڈیوز

    زبان