• صفحہ اول>>چین پاکستان

    بیجنگ میں بلوچستان، پاکستان سے تعلق رکھنے والی سکول کی طالبات کے وفد کی میزبانی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-10
    بیجنگ میں بلوچستان، پاکستان سے تعلق رکھنے والی سکول کی طالبات کے وفد کی میزبانی
    پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبات نے 3 جولائی 2025 کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع بیجنگ ووکیشنل کالج آف ایگریکلچر میں ایک گرین ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں مٹی کے بغیر ٹماٹر اگائے جاتے ہیں۔ (بیجنگ ووکیشنل کالج آف ایگریکلچر/ بجانب شینہوا )

    10 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)2 سے 6 جولائی تک، بلوچستان کی آٹھ طالبات نے بیجنگ کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے 'شہر ممنوعہ' کی سیر کی، 'برڈز نیسٹ (اولمپک اسٹیڈیم)' دیکھا، اور خواتین کی زیر قیادت زرعی اداروں کے ساتھ ملاقات کی۔

    گزشتہ چند سالوں سے، پاکستان میں موجود چینی سفارت خانہ بلوچستان کے 36 اضلاع میں سے 23 کے دور دراز علاقوں میں صحت کے کٹس فراہم کرنے کا ایک منصوبہ چلا رہا ہے۔ 310 سکولوں کی تقریباً 7000 طالبات ان ہیلتھ کٹس اور متعلقہ آگاہی سیشنز سے مستفید ہوئی ہیں، اور 151 اساتذہ کو اس منصوبے کی پائیداری اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے تربیت دی گئی ہے۔

    بیجنگ پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فورین کنٹریز نے ان طالبات اور ان کے اساتذہ میں سے کچھ کو چین آنے کا موقع دیا، تاکہ وہ ملک کو براہِ راست دیکھ سکیں۔

    وفد کے سربراہ اور بلوچستان کے تعلیمی محکمے کے اہلکار، منیر احمد نے کہا کہ اس منصوبے نے صحت اور صفائی کو فروغ دے کر، معیار زندگی کو بہتر بنا کر، اور زیادہ لڑکیوں کو سکول میں رہنے کی ترغیب دے کر سکول کی طالبات کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لائی ہے۔

    ہائی اسکول کی طالبہ اسماء منیر نے کہا،"میں بلوچستان سے ہوں، میں نے لوگوں کی مشکلات دیکھی ہیں۔ لیکن اب میں تبدیلی دیکھ رہی ہوں کہ کیسے زندگیاں بہتر ہو رہی ہیں۔" انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ امید، روشنی اور بااختیاری کا ایک پیغام ہے۔ انہوں نے صوبے کی طالبات کا خیال رکھنے اور ان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وفد کے بیجنگ ووکیشنل کالج آف ایگریکلچر کے دورے کے دوران، کالج کی تیسری سال کی طالبہ چن چینگ نے پاکستانی طالبات کے ساتھ رواں انگریزی میں گفتگو کی۔ انہوں نے طالبات کو گرین ہاؤسز کا دورہ کرایا، جہاں ٹماٹر اور سلاد کے پتے مٹی کے بغیر اگائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سب نے مل کر گل آرائش کی سرگرمی میں حصہ لیا۔

    چن چینگ نے کہا، "وفد کے ہر نمائندہ کی آنکھوں میں خلوص تھا۔" انہوں نے بتایا کہ ایک پاکستانی طالبہ نے انہیں اپنی والدہ کی کہانی سنائی، جو تعلیم کے ذریعے اپنی زندگی بدلنے میں کامیاب ہوئیں تھیں۔

    چن نے کہا، "ان کا لہجہ پرسکون تھا، لیکن ان کے الفاظ میں طاقت تھی۔ اس لمحے میں نے محسوس کیا کہ تعلیم کا مقصد سرحدوں سے بالاتر ہے۔ یہ ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے اور خوابوں کو پنپنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔"

    ویڈیوز

    زبان