• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستانی  وفاقی  وزیر  برائے اطلاعات و نشریات  کی  سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کی  نائب سربراہ    سے ملاقات

    (CRI)2025-07-11

    پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بیجنگ میں سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کی نائب سربراہ اور چین کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن کی وزیر چھاؤ شومن سے بیجنگ میں ملاقات کی ۔

    ملاقات کے دوران پاکستانی وفاقی وزیر نے پاکستان کے میڈیا سیکٹر میں متحرک ترقی کا ایک جامع جائزہ پیش کیا ، جس میں بنیادی ڈھانچے ، ڈیجیٹل تبدیلی اور مواد کی تخلیق کے لحاظ سے اس کی اہم پیشرفت پر زور دیا گیا ۔ فریقین نے میڈیا تعاون سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے مفاہمت ناموں اور معاہدوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے عمل درآمد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مرکزی دھارے کے ساتھ ساتھ نیو میڈیا کے شعبوں کے درمیان تعاون کے وسیع مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فریقین نے دونوں ممالک کے ڈیجیٹل میڈیا کے انفلوئنسرز کے باہمی دوروں پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کی دوستی کی اہمیت نوجوان نسل میں اجاگر کی جا سکے ، باہمی افہام و تفہیم اور سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔ دونوں فریقوں نے اگلے سال سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر مشترکہ دستاویزی فلمیں بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔

    ملاقات کا اختتام دونوں ممالک میں میڈیا صنعتوں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا ، جس میں باہمی ترقی اور علم کے اشتراک پر زور دیا گیا ۔

    ویڈیوز

    زبان