• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    تھیان ژو -9 کارگو خلائی جہاز اور  خلائی اسٹیشن کمپلیکس کی ڈاکنگ مکمل

    (CRI)2025-07-15

    چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق بیجنگ کے وقت کے حساب سے 15 جولائی 2025 کو صبح 5 بج کر 34 منٹ پر، تھیان ژو -9 کارگو جہاز کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 یاؤ 10 راکٹ، چین کے وین چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی سے لانچ کیا گیا۔

    تھیام ژو -9 کارگو جہاز نے مدار میں داخل ہونے کے بعد اپنی ترتیب مکمل کر لی اور بیجنگ وقت کے مطابق 15 جولائی 2025 کو 8 بج کر 52 منٹ پر اسپیس اسٹیشن کے تھیان حہ مرکز ماڈیول کے پچھلے پورٹ سے کامیابی کے ساتھ ڈاکنگ مکمل کی ۔ ملاقات اور ڈاکنگ کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد، تھیان ژو -9 مشترکہ پرواز کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

    بعد میں، شین ژو -20 خلائی عملے کے ارکان تھیان ژو -9 کارگو جہاز میں داخل ہوں گے اور منصوبے کے مطابق سامان کی منتقلی اور دیگر متعلقہ امور انجام دیں گے۔ تھیان ژو-9کارگو جہاز میں خلابازوں کے مدار میں قیام کے لیے ضروری سامان، پروپیلنٹ، اور مختلف تجرباتی آلات سمیت دیگر اشیاء بھیجی گئی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان