شینزین، جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ میں شینزین لائبریری کے شمالی ہال کا بیرونی منظر (پیپلز ڈیلی آن لائن/وانگ شنگ)
15 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شینزین لائبریری کا شمالی ہال تقریباً 72,000 مربع میٹر پر محیط ہے، جس میں زمین سے اوپر چھ منزلیں جب کہ تین منزلیں زیر زمین ہیں۔ 8 ملین کتابوں کی گنجائش کے مطابق ڈیزائن کیے گئے اس کتب خانے میں پڑھنے والوں کے لیے 2,500 نشستیں فراہم کی گئی ہیں۔ یہ کتب خانہ 28 دسمبر 2023 کو کھولا گیا تھا جس کے بعد سے یہ مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کے لیے ایک مقبول ثقافتی علامت بن گیا ہے۔
شینزین لائبریری کے شمالی ہال کے اندرونی مناظر (پیپلز ڈیلی آن لائن/وانگ شنگ)
شینزین لائبریری کے نائب ڈائریکٹر لیو جہ کے مطابق، شمالی ہال شہر کے جغرافیائی مرکز پر واقع ہے۔ کسی بھی دوسرے کتب خانے سے لی گئی کتب ، واپس وہاں جانے سے پہلے یہاں بھیجی جاتی ہیں، جہاں ایک انٹیلی جنٹ سسٹم انہیں ترتیب دیتا ہے اور انہیں دوبارہ سے ان کے اصل کتب خانوں میں واپس بھیجتا ہے۔
شینزین لائبریری کے شمالی ہال میں "انٹیلی جنٹ بکس" کا ذخیرہ (پیپلز ڈیلی آن لائن/وانگ شنگ)
یہاں ، چین کا انٹیلی جنٹ بکس کا سب سے بڑا زیر زمین ذخیرہ ہے۔ جب کتاب لینے کی کوئی درخواست موصول ہوتی ہے، تو اسٹیکر تیزی سے مخصوص بن کی طرف بڑھتا ہے اور کتابوں سے بھرے ہوئے ڈبے کو نکالتا ہے۔ پھر عملے کا ایک فرد عملہ درخواست کی گئی کتب باکس سے نکال کر خودکار ریلوے ٹرالی پر رکھتا ہے، جو تیزی سے انہیں مختلف منازل پر موجود سروس ڈیسکس تک پہنچاتی ہے۔ اس پورے عمل میں صرف 10 منٹ لگتے ہیں۔
شینزین لائبریری کا شمالی ہال، جو 8 ملین کتب ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے(پیپلز ڈیلی آن لائن/وانگ شنگ)
جنوبی چین کے صوبےگوانگ دونگ میں شینزین لائبریری کے شمالی ہال میں وہ حصہ جہاں سے کتب ادھار لی جاتی ہیں (پیپلز ڈیلی آن لائن/وانگ شنگ)
اس کتب خانے کے کھلنے کے بعد سے ، شمالی ہال میں لوگوں کی آمد و رفت اور وقتی طور پر کتب لینے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔قارئین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے، پہلی منزل کا سروس ایریا روزانہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کھلا رہتا ہے۔
جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ صوبے میں واقع شینزین لائبریری کے شمالی ہال میں بچوں کا سیکشن (پیپلز ڈیلی آن لائن/وانگ شنگ)