• صفحہ اول>>دنیا

    غزہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 81 افراد ہلاک ہو گئے

    (CRI)2025-07-17

    مقامی وقت کے مطابق 16 تاریخ کو فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسی دن وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلاح شہر، بریجی مہاجر کیمپ اور نصیریت پناہ گزین کیمپ کے آس پاس کے علاقوں پر بمباری کی۔ غزہ کی پٹی کے شعبہ طب کے مطابق 16 تاریخ کی صبح سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 81 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ان میں 25 افراد ایسےبھی شامل ہیں جو امداد کے خواہاں ہیں۔

    7 اکتوبر 2023 کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 58,573 افراد ہلاک اور 139,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان