• صفحہ اول>>دنیا

    برازیل کے صد ر کی  امریکی اضافی محصولات کی مذمت

    (CRI)2025-07-18
    برازیل کے صد ر کی  امریکی اضافی محصولات کی مذمت

    مقامی وقت کے مطابق 17 جولائی کی شام برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ذریعے پورے برازیل میں پہلے سے ریکارڈ کی گئی تقریر نشر کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر 50 فیصد تادیبی محصولات عائد کرنے کی مذمت کی۔

    لولا ڈی سلوا نے اپنی تقریر میں برازیل کی عدلیہ پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کے علاوہ تجارتی مذاکرات کو "بھتہ خور دباؤ" میں تبدیل کرنے پر امریکی حکومت کی مذمت کی، جو ملک کی خودمختاری کی سنگین توہین ہے۔ لولا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ برازیل کثیر الجہتی اور ممالک کے درمیان تعاون پر یقین دلاتا ہے اور امریکی پالیسی کے تحت "کوئی فاتح نہیں ہے"۔

    لولا نےمزید کہا کہ برازیل ڈبلیو ٹی او کے ساتھ تنازعات کے تصفیے اور" تجارتی باہمی تعاون کے قانون "کے تحت جوابی اقدامات سمیت تمام قانونی ذرائع استعمال کرے گا اور صنعت، سول سوسائٹی اور ٹریڈ یونینوں کو مشترکہ طور پر قومی مفادات اور معاشی خودمختاری کا دفاع کرنے کے لئے متحد کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان