18 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین صوبے ہائی نان میں واقع "لن گاؤ لائٹ ہاؤس" کو حال ہی میں انٹرنیشل آرگنائزیشن آف میرین ایڈ (IALA) کی جانب سے " ہیریٹیج لائٹ ہاؤس 2025 " کا اعزاز دیا گیا۔
2019 میں اس ایوارڈ کے قیام کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب کسی چینی لائٹ ہاؤس کو بین الاقوامی سطح پر اس طرح کی پذیرائی ملی ہے، جو چین کی سمندری ورثے کے تحفظ کی کوششوں کو عالمی طور پر تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے۔
1894 میں تعمیر کردہ، یہ 22 میٹر اونچا لائٹ ہاؤس سرخ اور سفید دھاری دار کاسٹ آئرن کی ساخت پر مشتمل ہے، جو اسے ہائی نان کا سب سے قدیم ماڈرن لائٹ ہاؤس بناتا ہے۔
آئی اے ایل اے کے سیکرٹری جنرل فرانسس زکریا کا کہنا ہے کہ لن گاؤ لائٹ ہاؤس نہ صرف ساخت و ہئیت کے اعتبار سے اچھی طرح محفوظ ہے بلکہ یہ اپنے میوزیم اور تعلیمی پروگرامز کے ذریعے مقامی کمیونٹی میں بھی فعال کردار ادا کرتا ہے اور یہ ہیریٹیج لائٹ ہاؤس کے تحفظ اور استعمال کی ایک تابناک مثال قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے آئی اے ایل اے کے ذریعے بین الاقوامی لائٹ ہاؤس کے تحفظ میں چین کی مستقل شمولیت کی بھی تعریف کی اور چین کے بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ لن گاؤ لائٹ ہاؤس، اپنے جدید تعلیمی ماڈلز اور تحفظ کے مثالی طریقوں کے ساتھ، عالمی کمیونٹی کے لیے قیمتی بصیرت فراہم کرتا ہے۔
ایوارڈ دینے کی تقریب میں جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور اور ملائیشیا سمیت 30 سے زائد ممالک اور علاقوں سمیت چین کے ہانگ کانگ اور مکاؤ سے بھی کنمائندے شامل تھے، تاکہ تاریخی لائٹ ہاؤسز کے تحفظ، ترقی اور استعمال کے موضوعات پر گفتگو کی جا سکے۔ چین کے سمندری تحفط کی انتظامیہ کے نائب ڈائریکٹر جنرل ای ہیلیانگ نے بین الاقوامی سمندری برادری سے اپیل کی کہ وہ سمندری ورثے کے مشترکہ تحفظ کے لیے مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخی لائٹ ہاؤسز کا تحفظ ،انسانی تہذیب کی یادگاروں کو قائم رکھنے کا ایک اہم طریقہ ہے ۔