• صفحہ اول>>دنیا

    ایران نے تین یورپی ممالک کے ساتھ نئے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کردی

    (CRI)2025-07-21

    سی ایم جی نامہ نگار کے مطابق یورپی ممالک کی درخواست پر، ایران نے جوہری معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں کے ساتھ نئے مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق کر لیا ہے۔

    نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے یہ مذاکرات 25 جولائی کو استنبول میں ہوں گے، جہاں ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت ہوگی۔ ایران کی جانب سے نائب وزرائے خارجہ کاظم غریب آبادی اور مجید رَوانچی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

    اطلاعات کے مطابق، موجودہ ایرانی حکومت نے ایرانی ایٹمی معاہدے کے تین یورپی رکن ممالک کے ساتھ نیویارک، جنیوا اور استنبول جیسے شہروں میں اب تک چار مذاکرات کیے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان