• صفحہ اول>>دنیا

    جاپان میں حکمران اتحاد سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام

    (CRI)2025-07-21

    21 تاریخ کوچائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار سے موصول اطلاعات کے مطابق تاحال ووٹوں کی گنتی کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاپان کے سینیٹ انتخابات میں حزب اختلاف اور غیر جانبدار جماعتوں نے 76 نشستیں حاصل کی ہیں،اور 48موجودہ نشستوں کے ساتھ سینیٹ میں اُن کی کل نشستیں نصف یعنیٰ 124 ہو چکی ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور کومیتو پارٹی پر مشتمل حکمران اتحاد نے سینیٹ میں اکثریت کھو دی ہے۔

    1955 میں اپنے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    جاپانی سینیٹ میں نشستوں کی کل تعداد 248 ہے۔ سینیٹرز کی مدت چھ سال ہے اور ہر تین سال بعد نصف نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوتے ہیں.موجودہ سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق 20 تاریخ کو صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے تک جاری رہی ، جس میں 522 امیدوار شریک تھے۔

    ویڈیوز

    زبان