21 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)سنکیانگ چانگجی ہوئی خود اختیار پریفیکچر میں واقع قیٹائی کاؤنٹی کبھی نقل و حمل کا ایک مرکز اور قدیم شاہراہ ریشم پر ایک اہم خشک مال گودی تھی۔ اسے "خشک گھاٹ" کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ سنکیانگ کے چار "تجارتی شہروں" میں سے ایک ہے اس کے علاوہ تین شہر ارومچی، ییلی اور ہامی ہیں ۔
حال ہی میں ایک رپورٹر نے اس ایک ہزار سالہ قدیم شہر کا دورہ کیا ۔ یہاں پر انہوں نے دیکھا کہ جدید سنکیانگ تیانشان مشرقی لاجسٹکس پارک کنٹینرز سے بھرا ہوا ہے، جیوآن آٹو سٹی کی سرحد پار تجارت عروج پر ہے، اور جیانگ بلاک سینک ایریا زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔قیٹائی کاؤنٹی وسط ایشیا، روس اور دیگر خطوں اور ممالک کے ساتھ اپنی "تجارتی داستان" کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
حالیہ برسوں میں، سنکیانگ نے شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کے بنیادی علاقے کی تعمیر کو تیز کیا ہے۔ قیٹائی کاؤنٹی میں سنکیانگ -تیان شان مشرقی لاجسٹکس پارک بنایا گیا ہے، جس سے مقامی زرعی مصنوعات کی برآمدات کے لیے ایک موثر "گرین چینل" کھلا ہے۔ آلو، آٹا، ٹماٹر کی مصنوعات، سفلاور کا تیل اور دیگر خاص زرعی مصنوعات وسط ایشیا، روس اور دیگر مقامات پر چین-یورپ مال بردار ریل گاڑیوں اور آسان روڈ فریٹ نیٹ ورکس کے ذریعے پہنچائی جاتی ہیں، جس سے مقامی اور ہمسایہ ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ایک پل تشکیل پاتا ہے۔
جیوآن آٹو سٹی مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، جسے جون 2022 میں ایک قومی سیکنڈ ہینڈ کار ایکسپورٹ پائلٹ انٹرپرائز کے طور پر منظور کیا گیا تھا، اس نے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ قریبی تجارتی اور کاروباری تبادلے کیے ہیں: اس نے قازقستان میں ایک بیرون ملک ہیڈ کوارٹر رجسٹر کیا ہے، ازبکستان کے شراکت داروں کو نئی توانائی کی مصنوعات اور خدمات فراہم کی ہیں اور تاجکستان سمیت دیگر ممالک میں نئے کاروبار اور کاروبار کی توسیع کو تیز کیا ہے۔
چین اور قازقستان کے درمیان آسان ویزا فری پالیسی کی بدولت، ساکن، الماتی، قازقستان سے تعلق رکھنے والا ایک تاجر، گاڑیوں کا سامان خریدنے کے لیے ہر ماہ قیٹائی کا سفر کرتا ہے۔ جیوآن آٹو سٹی کے ساتھ تعاون کے تین سالوں میں، اس نے قازقستان میں 1,000 سے زیادہ گاڑیاں فروخت کیں۔
مضبوط تعاون کا انحصار ٹیکنالوجی اور ہنر کے مسلسل تبادلے پر ہے۔ ستمبر 2023 میں طلبا کی پہلی کھیپ کے اندراج کے بعد سے، جیوآن آٹو سٹی مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور سنکیانگ انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کی طرف سے مشترکہ طور پر بنایا گیا آٹو موٹیو انڈسٹری کالج تیزی سے توسیع پا رہا ہے۔ 2025 کے آغاز تک کیمپس میں طلبا کی تعداد 1,200 سے زیادہ ہو چکی تھی۔ یہاں جو چیز ان میں منتقل کی جاتی ہے وہ پیشہ ورانہ صلاحیتیں ہیں جو مستقبل میں دونوں ممالک کی منڈیوں کو جوڑ سکتی ہیں اور ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن میں کے ماہر بناتی ہیں۔
قیٹائی کاؤنٹی میں جیانگ بلاک سینک ایریا ، تیان شان کے عمودی پہاڑوں کے قدرتی مناظر، خشک کھیتوں کے ہزار سال پرانے ثقافتی ورثے اور قدیم شاہراہ ریشم کے تاریخی ورثے کو مربوط کرتا ہے ۔اسے " ویسٹرن ونڈر لینڈ" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں کے کھانے کی میز پر، "سلک روڈ پلیٹر" سب سے زیادہ مقبول ہے، جس میں سنکیانگ کے نان، قازقستان کے گھوڑوں کی ساسیج اور ازبکستان کے پکے ہوئے بن ایک ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔جیانگ بلاک اپنی منفرد دلکشی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وسط ایشیائی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
اونٹوں کے قافلوں کے لیے ایک قدیم سڑک سے لے کر وسطی ایشیا کو جوڑنے والی ایک کھلی سرحدی شہر تک، قیٹائی، شاہراہ ریشم پر واقع " خشک مال گودی "، ہزاروں سالوں پر محیط اپنی "تجارتی داستان" کو ایک نئے انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔