• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    چین  میں  3 سالوں کے دوران  خصوصی  افراد کے لیے ملازمت کی شرح میں 4.8 فیصدی پوائنٹس کا اضافہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-21

    چین نے خصوصی افراد کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے مسلسل ترقی کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس گروپ کی قومی ملازمت کی شرح پچھلے تین سالوں میں 4.8 فیصد ی پوائنٹس بڑھ گئی ہے۔

    چین کی خصوصی افراد کی فیڈریشن (CDPF) کی نائب صدر لی ڈونگمے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کامیابیاں ملک کے پہلے تین سالہ عملی منصوبے(2022-2024) کے تحت حاصل ہوئیں۔ یہ منصوبہ خصوصی افراد کی ملازمت کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا تھا، جس نے شہری اور دیہی علاقوں میں ان افراد کے لیے تقریباً 1.65 ملین نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں معاونت کی۔ اس دوران تقریباً 1.43 ملین خصوصی افراد نے تصدیق شدہ پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی، جس سے ان کی ملازمت کی تیاری اور مہارت کی سطح میں نمایاں بہتری آئی۔

    اعلیٰ تعلیم میں بھی ترقی کا سلسلہ برقرار رہا۔ مسلسل پانچ سالوں سے، خصوصی کالجز کے تمام فارغ التحصیل افراد کو ملازمت میں معاونت کی ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 85 فیصد سے زیادہ افراد نے کامیابی سے ملازمت حاصل کی ہے۔اس کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے، ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے ایک نئے تین سالہ عملی منصوبے (2025-2027) کا اعلان کیا ہے، جسے چین کی خصوصی افراد کی فیڈریشن اور حکومت کے 30محکموں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس منصوبے میں خصوصی افراد کے لیے ملازمت کے نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہداف پر مبنی 10 اقدامات واضح کیے گئے ہیں ۔

    چین کی فیڈریشن برائے خصوصی افراد کے شعبہِ تعلیم و روزگار کے ڈائریکٹر رین جان بن کے مطابق، یہ نیا مرحلہ زیادہ درست اور حسب ضرورت طریقہ کار اختیار کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش صرف ملازمت کے مواقع کو بڑھانا نہیں ، بلکہاس امر کو بھی یقینی بنانا ہے کہ یہ ملازمتیں خصوصی افراد کی صلاحیتوں اور ضروریات کے مطابق ہوں، اور طویل مدتی استحکام فراہم کریں۔

    اس منصوبے کے تحت، متعلقہ سرکاری ادارے اور مقامی حکام ،عوامی خدمات کو بہتر بنانے اور ملازمتوں کے لیے معاونت کو بہتر بناتے رہیں گے اور ملک کے 85 ملین خصوصی افراد کو مزید ،اعلیٰ معیار کی ملازمتوں تک رسائی فراہم کریں گے۔

    ویڈیوز

    زبان