• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    سنکیانگ کی دیہی خواتین کو بااختیار  بنانے کے جرات مندانہ اقدامات

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-22

    24 جون 2025 ۔ چین کے سنکیانگ ویغور خود  اختیار علاقے کے پریفیکچر  کاشغر  کی کاونٹی  شولے میں نیو انرجی  ٹیکنالوجی کمپنی میں کام کرتی خواتین ۔ (شنہوا/گو یو)

    24 جون 2025  چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے پریفیکچر کاشغر کی کاونٹی شولے میں نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی میں کام کرتی خواتین ۔ (شنہوا/گو یو)

    22 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)ایک وقت تھا جب سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے جنوب میں گاؤں میں رہنے والی خواتین عوام میں نہیں آتی تھیں، معاشی طور پر وہ اپنے شوہروں پر انحصار کرتی تھیں اور روایتی صنفی کرداروں میں رہتے ہوئے گھریلو امورتک محدود تھیں۔

    آج کاشغر میں ، عائشم عبد الرحیم کا بیوٹی سیلون ایک ایسا مقام بن گیا ہے جہاں خواتین صرف بالوں کے جدید انداز بنوانے کے لیے ہی نہیں آتی ہیں بلکہ یہاں پر گونجتی ہنسی اور باتیں ایک کمیونٹی کا احساس دیتی ہیں۔ کاشغر کے شچے کاؤنٹی میں، عدیلما عبد اللہ کی ملبوسات سینے کی دکان میں درجنوں مقامی ویغور خواتین کام کرتی ہیں۔عدیلما بتاتی ہیں کہ جب ان کی طلاق ہوئی تو انہیں یوں لگا کہ دنیا ہی ختم ہو گئی ہے ۔ لیکن آج اس دکان کی وجہ سے ان کی ایک مستقل ماہانہ آمدن ہے اور صرف یہی نہیں کہ اس دکان کے باعث ایک اکیلی ماں ہونے کی حیثیت سے ان کی مشکلات اور تفکرات کم ہوئے ہیں بلکہ اس دکان کے ذریعے وہ دوسری عورتوں کی بھی مدد کررہی ہیں۔

    دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سماجی پابندیوں سے معاشی آزادی کی طرف تبدیلی سنکیانگ کی کوششوں کا مرکز ہے ۔اس تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، عائشم کا کہنا ہے کہ نے کہا کہ خواتین اب اپنے اوپر توجہ دیتی ہیں ، اپنی فکر کرتی ہیں وہ نئی مہارتیں سیکھنے، اپنے کاروبار شروع کرنے اور معاشی خود مختاری حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں ۔ ان کے سیلون سے تربیت یافتہ مینڈرین ( چینی زبان)میں ماہر ، خوش لباس اور پر اعتماد خواتین اس تبدیلی کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔

    یہ تبدیلی گھر کے باورچی خانوں سے لے کر سماجی و اقتصادی ڈھانچوں تک پھیل چکی ہے۔ کاشغر وویمنز فیڈریشن کی صدر آئینور مامات کے مطابق، بااختیار مائیں زیادہ خوشحال خاندان بناتی ہیں، ان کی جیب بھری ہوتی ہے، مسکراہٹیں روشن ہوتی ہیں اور سب سے بڑھ کر، ان کا اعتماد ناقابل تسخیر ہوتا ہے۔اس تبدیلی کے پیچھے ایک مربوط، کثیر جہتی کاوش ہے جس کی قیادت سنکیانگ ریجنل ویمینز فیڈریشن کر رہی ہے اور اس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے میں طویل عرصے سے موجود رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔

    سنکیانگ ریجنل ویمینز فیڈریشن کے پارٹی سربراہ لی لنگ ہوئی کہتے ہیں کہ کسی بھی ہنر کی تربیت ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ فیڈریشن اب سالانہ 1,000 سے زیادہ سیشنز کا انعقاد کرتی ہے، جس سے 40,000 سے زیادہ دیہی خواتین کو ہیر ڈریسنگ اور سلائی کے کام میں مہارت دی جاتی ہے جس سے ان کے لیے کاروباری مواقع اور فیکٹری کی ملازمتوں کے دروازے کھلتے ہیں۔

    "اس سلسلے میں ہیئر اینڈ بیوٹی سلون" پروگرام ایک نمایاں مثال ہے۔ 2017 سے، سنکیانگ بھر میں 3,679 سلون قائم کیے گئے ہیں جن میں کل سرمایہ کاری 63.9 ملین یوان (تقریباً 8.9 ملین امریکی ڈالر) ہے، جو 10,000 سے زیادہ خواتین کو ملازمت فراہم کر رہے ہیں اور ان کے لیے کمیونٹی سینٹرز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    آن لائن اور آف لائن مینڈرین کلاسز پر مشتمل ایک پروگرام کے ذریعے تقریباً 60,000 خواتین خاص طور پر جنوبی سنکیانگ کی خواتین کو آمدن کے حوالے سے نئے مواقع تک رسائی حاصل ملی ہے۔

    اپنا کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے مالی امداد کامیابی کے حصول میں اہم ثابت ہوئی ہے۔ بینکوں اور دیہی کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے، ریجنل ویمینز فیڈریشن نے 46,000 سے زیادہ خواتین کو 17.86 بلین یوان کے قرضے فراہم کیے ہیں، جس سے کاروبار کے آغاز اور توسیع میں مدد ملی ہے۔اس کا اثر صرف ذاتی آمدن بڑھانے سے کہیں زیادہ ہو چکا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، جامع پالیسی حمایت نے خواتین کو جدید طرز زندگی اور اقتصادی خود مختاری اپنانے کے قابل بنایا ہے۔ بڑھتی ہوئی آمدن نے انہیں گھر اور کمیونٹی میں بھی زیادہ بااثر بنا دیا ہے۔

    سنکیانگ کی دیہی خواتین کو مزید بااختیار بنانے کے لیے، ماہرین نے بہتر پالیسی ہم آہنگی، روزگار لچکدار کے ماڈلز اور بڑھتی ہوئی مالی اعانت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ سنکیانگ سوشل سائنسز اکیڈمی کی محقق ایگول ایمن کے مطابق، دیہی سماجی تحفظ کو مضبوط کرنا، اہداف کے تحت مدد فراہم کرنا اور روزگار اور خاندانی فعالیت کی نگرانی کرنا ضروری ہے تاکہ جنوبی سنکیانگ کی دیہی خواتین کو درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور یہ بات یقینی بنائی جا سکے کہ ترقی خواتین اور ان کی کمیونٹیز ک دونوں کو فائدہ پہنچائے۔

    13 نومبر 2023 ۔ سنکیانگ ویغور خود اختیار  علاقے کے کاشغر پریفیکچر میں عائشام عبد الرحیم  اپنے بیوٹی سیلون میں میک اپ کرنے  کے طریقے سکھارہی ہیں۔ (شنہوا)

    13 نومبر 2023  سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے کاشغر پریفیکچر میں عائشام عبد الرحیم اپنے بیوٹی سیلون میں میک اپ کرنے کے طریقے سکھارہی ہیں۔ (شنہوا)

    ویڈیوز

    زبان