اکیس جولائی کو موصول اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے اہل خانہ کی مخالفت کے باوجود مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کے بارے میں ایف بی آئی کی ہزاروں دستاویزات جاری کر دیں۔ ان دستاویزات میں ایف بی آئی کی تحقیقات کی تفصیلات شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 23 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی،اُن کے بھائی سابق اٹارنی جنرل اور امریکی سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات کے اجرا سے متعلق ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو 1968 میں امریکی شہر میمفس میں قتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی نسلی مساوات، عدل و انصاف کے لئے صرف کی، اور ان کی تقریر "میرا ایک خواب ہے" بہت مشہور ہے۔



