• صفحہ اول>>دنیا

    فلپائن میں طوفان ویپا کے باعث  بارہ لاکھ ساٹھ ہزار  افراد متاثر

    (CRI)2025-07-22

    فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کونسل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 22 جولائی صبح 6 بجے تک، سال کے چھٹے طوفان " ویپا "، جنوب مغربی مون سون اور نئے بننے والے کم دباؤ کے علاقے جیسے موسمی نظاموں کے مجموعی اثرات کی وجہ سے فلپائن میں 6 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ آبادی بارہ لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    فلپائن کے محکمہ موسمیات نے 22 جولائی صبح 8 بجے دارالحکومت میٹرو منیلا سمیت متعدد علاقوں کے لیے شدید بارش کے بلند ترین لیول کی ریڈ وارننگ جاری کی ہے۔ فلپائن کے ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت سمیت دیگر متاثرہ شہروں میں کام اور تعلیمی ادارے معطل کر دیے گئے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان