10 جولائی 2025 جنوب مغربی چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے کیدو ٹاؤن میں لوگ پلینیٹیریئم کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شنہوا/یانگ وین بن)
22جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کی پانچ سو میٹر کا ایپرچر اسفیریکل ریڈیو ٹیلی اسکوپ (FAST)، جو دنیا کی سب سے بڑی اور حساس ریڈیو ٹیلی اسکوپ ہے، جنوب مغربی چین کے صوبے گوئے جو میں ایک قدرتی گہرائی میں واقع ہے۔
2007 میں، FAST کی تعمیر کی تیاری کے لیے پھنگ تانگ کاؤنٹی نے نقل مکانی کا ایک پروگرام شروع کیا جس میں کیدو اور ٹنگ بیان ٹاؤن شپ کے 6,653 رہائشی شامل تھے۔ فاسٹ کی تکمیل 2016 میں ہوئی اور یہ 2020 میں باضابطہ طور پر آپریشنل ہوئی۔
فاسٹ کے قریب ہونے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے ستمبر 2015 سے، کیدو ٹاؤن شپ نے خود کو ایک "اسٹرانومی تھیمڈ ٹاون" میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کیا۔یہاں سے نقل مکانی کرنے والے بہت سے لوگوں نے یہاں ملازمتیں حاصل کیں یا اپنے کاروبار شروع کیے ۔
گزرتے سالوں کے دوران سیاحتی خدمات کی سہولیات اور اچھی تنخواہوں کے ساتھ ملازمت کے مواقع بڑھے ہیں اور فلکیات کے شوقین زیادہ سے زیادہ افراد یہاں آرہے ہیں۔
9 جولائی 2025 جنوب مغربی چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے ایک ہوم سٹے کا مالک 'اسٹرانومی ٹاؤن' میں دیوار پر خلا نورد کی آرائشی تصویر لٹکا رہا ہے۔ (شنہوا/یانگ وین بن)
10 جولائی 2025 چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے'اسٹرانومی ٹاؤن' کا فضائی منظر ۔(شنہوا/یانگ وین بن)
9 جولائی 2025 چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے'اسٹرانومی ٹاون " میں ایک خاندان ،آرائشی ہلال کے ساتھ تصویر بنوا رہا ہے (شنہوا/یانگ وین بن)
10 جولائی 2025 جنوب مغربی چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے کیدو ٹاؤن میں سیاح 'اسٹرانومی ٹاؤن' کے یادگاری ہال میں چینی ماہر فلکیات نان رین ڈون کے بارے میں نیوزریلز دیکھ رہے ہیں (تصویر: چیو شاؤیو/شنہوا)
9 جولائی 2025 چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاونٹی میں ہوم سٹے بھی اسٹرانومی تھیم پر بنائے جاتے ہیں ایسے ہی ایک ہوم سٹے کی مالکن مہمانوں کے لیے بستر تیار کر رہی ہے۔ (شنہوا/یانگ وین بن)
9 جولائی 2025 سیاح چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاونٹی کے 'اسٹرونومی ٹاؤن' کا فوڈ کورٹ جہاں سیاحوں کے لیے لذیذ کھانے بھی دستیاب ہیں ۔ (شنہوا/یانگ وین بن)
10 جولائی 2025 جنوب مغربی چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے کیدو ٹاؤن میں لوگ پلینیٹیریئم کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شنہوا/یانگ وین بن)
10 جولائی 2025 جنوب مغربی چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے کیدو ٹاؤن میں سیاح پلینیٹیریئم کے دورے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ (شنہوا/یانگ وین بن)
10 جولائی 2025 جنوب مغربی چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے کیدو ٹاؤن میں عملے کا رکن سیاحوں کو نمائش کے حوالے سے تفصیلات بیان کر رہاہے۔ (شنہوا/یانگ وین بن)
9 جولائی 2025 جنوب مغربی چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے 'اسٹرونومی ٹاؤن' کے ایک ہوم سٹے میں سیاح دوربین کے ذریعے ستارے دیکھ رہے ہیں۔
9 جولائی 2025 جنوب مغربی چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے 'اسٹرونومی ٹاؤن' کے ایک ریستوران میں سیاح لذیذ کھانوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ (شنہوا/یانگ وین بن)
9 جولائی 2025 کو ایک فضائی ڈرون سے لی گئی اس تصویر میں جنوب مغربی چین کے صوبے گوئےجو کی پھنگ تانگ کاؤنٹی کے کیدو ٹاؤن میں 'اسٹرونومی ٹاؤن' کا خوبصورت منظر دکھایا گیا ہے۔ (شنہوا/یانگ وین بن)