21 جولائی کو روسی سیٹلائٹ نیوز ایجنسی اور برٹش ڈیفنس میگزین سمیت دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے 17 سال میں پہلی دفعہ برطانیہ میں متعدد جوہری بم نصب کیے ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے ہتھیاروں کی واپسی کا مطلب یورپی تھیٹر میں نیٹو کی جوہری حکمت عملی میں بڑی تبدیلی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2008 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی جوہری ہتھیار برطانوی علاقے میں واپس آئے ہیں اور کئی بی 61-12 جوہری بم سفوک میں آر اے ایف لیکنہیتھ بیس میں منتقل کیے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق یہ جوہری بم، امریکی ریاست نیو میکسیکو کے کرٹ لینڈ ایئر فورس بیس میں واقع امریکی فضائیہ کے جوہری ہتھیاروں کے مرکز سے برطانیہ میں نو تعمیر شدہ محفوظ مقام میں منتقل کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے آر اے ایف لیکنہیتھ بیس میں سرد جنگ کے دوران امریکی جوہری ہتھیار تعینات تھے ، لیکن 2008 میں یورپ میں تخفیف اسلحہ کے باعث ان جوہری ہتھیاروں کا انخلاء ہوا ۔



