امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے 22 تاریخ کو اعلان کیا کہ امریکہ یونیسکو سے دستبردار ہو جائے گا۔ یہ امریکہ کی جانب سے یونیسکو سے دستبرداری کا تیسرا اعلان ہے۔
بروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، امریکہ کے اس فیصلے کی وجوہات میں "یونیسکو کا تقسیم انگیز سماجی و ثقافتی ایجنڈے کو آگے بڑھانا"، "اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف پر ضرورت سے زیادہ توجہ" اور "امریکہ فرسٹ کی خارجہ پالیسی سے مطابقت نہ رکھنا" شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسکو کے قواعد و ضوابط کے مطابق امریکہ کی دستبرداری کا اطلاق 31 دسمبر 2026 سے ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے ازولے نے امریکی فیصلے پر 'گہرے افسوس' کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسی دن سوشل میڈیا پر یونیسکو کے لیے اپنی "غیر متزلزل حمایت" کا اظہار کیا۔