• صفحہ اول>>دنیا

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشیا پیسفک خطے کی ترقی پذیر معیشتوں کے لیے 2025 اور 2026 کی اقتصادی ترقی کے تخمینوں میں کمی

    (CRI)2025-07-23

    امریکی ٹیرف پالیسی اور دیگر اثرات کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا پیسفک کی ترقی پذیر معیشتوں کے ترقی کے تخمینے کم کر دیے۔

    23 جولائی کو، ایشیائی ترقیاتی بینک نے "ایشیائی ترقیاتی آوٹ لک 2025 " جاری کیا، جس میں ایشیا پیسفک خطے کی ترقی پذیر معیشتوں کی 2025 کے لیے اقتصادی ترقی کا تخمینہ گھٹا کر 4.7 فیصد اور 2026 کے لیے ترقی کا تخمینہ گھٹا کر 4.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔

    بینک کے مطابق، یہ تخمینوں میں کمی بنیادی طور پر امریکی ٹیرف پالیسی، عالمی تجارت میں غیر یقینی صورتحال، اور گھریلو طلب میں کمزوری کے اثرات کی وجہ سے کی گئی ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک ایشیا پیسفک خطے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک کثیرالجہتی ترقیاتی بینک ہے، جس کی بنیاد 1966 میں رکھی گئی تھی اور اس کا صدر دفتر فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں واقع ہے۔

    ویڈیوز

    زبان