بھارتی فضائیہ کی جانب سے 23 سے 25 جولائی تک راجستھان پردیش کے بھارت-پاکستان سرحدی علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی مشق ہو رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق اس مشق میں خطے میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل صحرائی علاقے میں جنگی تیاریوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بھارت نے سول ایوی ایشن طیاروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مخصوص فضائی حدود میں داخل نہ ہوں۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق اس مشق میں رافیل، ایس یو 30 اور جیگوار جیسے فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔ توقع ہے کہ بھارتی فضائیہ سرحدی علاقوں میں سخت مشقیں کرنے کے لئے رافیل اور میراج -2000 لڑاکا طیاروں کا استعمال کرے گی۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک پہلے سے طے شدہ معمول کی تربیت ہے، جس کا مقصد فضائی اور زمینی اہداف سمیت مختلف قسم کے جنگی آپریشن کرنا ہے۔ اس مشق میں رات کے پیچیدہ آپریشنز بھی شامل ہوں گے۔