مقامی وقت کے مطابق 23 جولائی کو جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان اور امریکہ کے درمیان محصولات پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق امریکہ جاپان پر 15 فیصد ٹیرف عائد کرے گا اور جاپان امریکی چاول کی درآمدات میں اضافہ کرے گا۔ شیگیرو ایشیبا نے کہا کہ امریکہ سے چاول کی درآمد ات کا تناسب بڑھانے سے جاپانی زراعت کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ جاپان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے میں زرعی محصولات سمیت امریکی مصنوعات پر جاپان کے محصولات میں کمی شامل نہیں ہیں۔ جاپانی حکومت کے متعلقہ ذرائع کے مطابق، امریکہ جاپان سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد ات پر موجودہ محصولات کو 50 فیصد پر برقرار رکھےگا.
جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے کہا ہے کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اگست میں سینیٹ انتخابات پر ایک رپورٹ مرتب کرے گی اور وہ خود اگست کے اختتام سے قبل اپنے استعفے کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جاپان میں 20 تاریخ کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور کومیتو پارٹی کی جانب سے تشکیل دیے گئے حکمران اتحاد کی 27 ویں ہاؤس آف کونسلرز کے انتخابات میں شکست کے بعد لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر شیگیرو ایشیبا کے استعفے کا مطالبہ ابھرنا شروع ہو گیا۔ شیگیرو ایشیبا یکم اکتوبر 2024 اور 11 نومبر 2024 کو دو بار جاپان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔



