• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    گوانگ ڈونگ روبوٹکس کی جدت کے لیے ایک مرکز کیوں بن گیا ہے؟

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-23

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شینزین ٹیلنٹ پارک میں انسان کے ساتھ ایک ہیومینائیڈ روبوٹ بھی جاگنگ کر رہاہے ۔ ( تصویر انجن اے آئی کے اکاونٹ سے لی گئی ہے)

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شینزین ٹیلنٹ پارک میں انسان کے ساتھ ایک ہیومینائیڈ روبوٹ بھی جاگنگ کر رہاہے ۔ ( تصویر انجن اے آئی کے اکاونٹ سے لی گئی ہے)

    23 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شینزین کے ایک پبلک سکوائر میں ایک روبوٹ بالکل درست ترتیب اور آہنگ کے ساتھ پرفارم کر رہا ہے ۔ اس کے ہاتھ کی حرکتیں ، کمر کا بل کھانا سب بے حد کلاسیکی ربط لیے ہوئے ہے۔

    ایسے مناظر روبوٹکس کی جدت میں نیشنل لیڈ کے طور پر تیزی سے ابھرتے گوانگ دونگ میں عام ہو رہے ہیں۔ 2024 میں، گوانگ ڈونگ میں انٹیلی جنٹ روبوٹکس کی صنعت نے 90 بلین یوان (12.55 بلین ڈالر) سے زیادہ کی آمدن حاصل کی۔

    یہ جدت کا عروج گوانگ ڈونگ کے منفرد ماحولیاتی نظام سے پیدا ہوتا ہے۔ شینزین انسٹی ٹیوٹ آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ روبوٹکس فار سوسائٹی (AIRS) میں، لیبارٹریز میں حقیقی دنیا کے مختلف کاموں کے لیے تیار کیے گئے روبوٹس نظر آتےہیں۔ بنیادی تحقیق اور ترقی سے لے کر ٹھوس عمل درآمد تک منتقلی ، روبوٹکس کے شعبے میں گوانگ دونگ کے متحرک ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

    ایئرز کے ایگزیکٹو ڈپٹی ہیڈ ڈنگ ننگ بتاتے ہیں کہ یہاں، مختلف شعبوں کےمحققین اور صنعتی شراکت داروں پر مشتمل ٹیمز ، قریبی تعاون کرتی ہیں تاکہ جدت کی صلاحیت کو مزید وسعت دی جائے۔ڈنگ کے مطابق، ادارے کی دو ترجیحات ہیں، انسانی صحت کو فروغ دینا اور پائیدار شہری ترقی کو ممکن بنانا۔ ایئرز ، صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، انقلابی تبدیلیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے ۔

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ میں سونگ شان لیک ، ایکس باٹ پارک روبوٹکس بیس کا منظر ۔ (تصویر بشکریہ سونگشان لیک میڈیا سینٹر )

    جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ میں سونگ شان لیک ، ایکس باٹ پارک روبوٹکس بیس کا منظر ۔ (تصویر بشکریہ سونگشان لیک میڈیا سینٹر )

    شینزین انجن ای آئی روبوٹکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ میں، ایک ہیومینائیڈ روبوٹ ہے جو 1.38 میٹر اونچا اور تقریباً 40 کلوگرام وزنی ہے، جو پیچیدہ حرکات انجام دیتا ہے، وہ آزادانہ طور پر 24 ڈگری اور 320 ڈگری گھومنے والی موٹر کے ساتھ پیچیدہ حرکات سر انجام دیتا ہے۔ مارچ میں، یہ روبوٹ شینزین کے ایک پارک میں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا اور روبوٹکس میں دلچسپی رکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

    پچھلے سال کے آخر تک، شینزین نے روبوٹکس آوٹ پٹ میں 200 بلین یوان سے زائد رپورٹ کیے ہیں ، جس میں 74,000 سے زیادہ انٹرپرائزز ہیں، جو چین کی تمام سمارٹ روبوٹکس کمپنیز کا تقریباً 16 فیصد ہیں۔

    دلچسپ مظاہروں کے علاوہ، یہ ٹیکنالوجیز روزمرہ کی زندگی اور امور کی انجام دہی میں شامل ہو رہی ہیں

    " ڈائریکٹ ڈرائیو ٹیک ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے بیرونی تعلقات کے سربراہ لیو شی ٹونگ کہتے ہیں کہ ہماری ڈائریکٹ ڈرائیو موٹرز اب روبوٹک ویکیوم کلینرز اور کھانے کی ترسیل کے یونٹس کو مضبوط کر رہی ہیں یہ کمپنی ڈونگ گوان میں روبوٹک پاور ماڈیولز اور جوائنٹس تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے ۔ صرف پانچ سال پہلے قائم ہو نے والی اس کمپنی کو رواں سال 10 ملین سے زیادہ یونٹس کی ترسیل متوقع ہے۔

    لیو کہتے ہیں کہ یہ تیز رفتار ترقی ایکس باٹ پارک کی معاونت کی بدولت ہے، جو ایک روبوٹکس پر مرکوز انکیوبیٹر ہے۔ پارک ابتدائی مرحلے کی فنڈنگ اور مقامی سپلائی چینز تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے۔ ہمارا پہلا کلائنٹ بھی پارک کا رہائشی تھا ۔ آج، ڈائریکٹ ڈرائیو ٹیک مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے 10 سے زیادہ خودکار پروڈکشن لائنز چلا رہاہے۔

    23 مئی 2025۔جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر شینزین میں بین الاقوامی ثقافتی صنعتوں کی 21ویں نمائش میں شریک خاتون ایک ہیومینائیڈ روبوٹ کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں (تصویر یانگ جیے/پیپلز ڈیلی آن لائن)

    23 مئی 2025جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر شینزین میں بین الاقوامی ثقافتی صنعتوں کی 21ویں نمائش میں شریک خاتون ایک ہیومینائیڈ روبوٹ کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں (تصویر یانگ جیے/پیپلز ڈیلی آن لائن)

    ایکس باٹ پارک، 2014 میں ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تین پروفیسرز نے شروع کیا تھا جو آج روبوٹکس اور ہارڈ ویئر اسٹارٹ اپس کے لیے ایک اہم لانچ پیڈ بن گیا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس کو عالمی یونیورسٹیز ، تحقیقاتی اداروں، اور سپلائی چینز کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ جامع وسائل اور مالی مدد فراہم کی جا سکے۔پارک کے ایک ایگزیکٹو کے مطابق، وہاں 80 سے زیادہ روبوٹکس اور سمارٹ ہارڈ ویئر اسٹارٹ اپس کی انکیوبیشن کی گئی ہے، جن کی بقاء کی شرح 80 فیصد ہے۔

    روبوٹکس اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے لیے گوانگ دونگ میں کیا کشش ہے؟

    ایک اہم عنصر صوبے کا مضبوط صنعتی نظام ہے۔ مثال کے طور پر، EngineAI شینزین کے "روبوٹ ویلی " میں کام کرتا ہے، جہاں تقریباً ایک درجن یونیورسٹیز اور روبوٹکس سے متعلق 100 سے زیادہ کمپنیز موجود ہیں، جو ایک مضبوط ویلیو چین بناتی ہیں۔

    EngineAI کے شریک بانی یاو ایون کہتے ہیں کہ ہم صبح میں سپلائر کو ایک نئے پراڈکٹ کا ڈیزائن بھیج کر شام تک ایک پروٹوٹائپ حاصل کر سکتے ہیں۔یہ مضبوط مربوط ویلیو چین اب اس علاقے کی ایک نمایاں خصوصیت ہے۔ شینزین نے بنیادی اجزاء سے مکمل طور پر اسمبل شدہ روبوٹ تک ایک مکمل روبوٹکس صنعتی ترتیب تشکیل دی ہے، جس میں اس کی سپلائی اور پروڈکشن چین کا 60 فیصد سے زیادہ مقامی ہے۔

    شینزین کے علاوہ، دونگ گوان جیسے شہر ،صوبے کی تکنیکی برتری کو ایک انتہائی معاون ترقیاتی ماحول کے ذریعے مضبوط کر رہے ہیں۔ شہر نے سونگ شان لیک سائنس سٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو بڑے منفرد پلیٹ فارم قائم کیے ہیں: گوانگ دونگ انٹیلی جنٹ روبوٹکس انسٹی ٹیوٹ اور ایکس باٹ پارک روبوٹکس بیس، یہ دونوں مل کر انکیوبیشن اور پائلٹ ٹیسٹنگ سے لے کر مکمل پیمانے پر تجارت تک مکمل تعاون فراہم کرتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان